مولانا اسرارالحق قاسمی بلا تفریق مذہب و ملت غریبوں کے مسیحا تھے : نتیش کمار بہار کے وزیر اعلیٰ نے کشن گنج پہنچ کر اہل خانہ سے کیا تعزیت کا اظہار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th December 2018, 11:04 AM | ملکی خبریں |

کشن گنج:13 دسمبر (ایس او نیوز)ملک کے معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کی رحلت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کشن گنج پہنچے اور ان سے ملاقات کرکے مرحوم کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور مولانا کی روح کے سکون کے لئے دعاء کی۔انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم سیاسی میدان میں اپنے نرم مزاج اور صاف دلی کے لئے جانے جاتے تھے اور سماجی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے جس کی وجہ سے اپنے حلقے میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی۔انہوں نے کہاکہ کشن گنج میں اے ایم یوسینٹر کے قیام کے سلسلے میں انہوں نے بے پناہ جدوجہد کی تھی اور بہار حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت کے مسلسل رابطے میں رہے اور کشن گنج کی تعلیمی ترقی کے لئے انہوں نے ہر ممکن کوشش کرکے یہ سینٹر قائم کروایا۔نتیش کمار نے کہاکہ مولانا قاسمی کی وفات سے سماجی و سیاسی حلقے میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا نے ہمیشہ سماج کو جوڑنے کاکام کیا ،ان کے دل میں کسی قسم کا مذہبی بھید بھاؤ نہیں تھا۔گزشتہ سال سیلاب کے موقع پر انہوں نے سیمانچل کے سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ کر بڑے پیمانے پر ریلیف کاکام کیا اور باربار فون کرکے مجھے متوجہ کرتے رہے کہ سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کے لئے اقدامات کروں اورکہاکہ نتیش بابو آپ کو علاقے کے غریب وپسماندہ متاثرین دعاء دیں گے اورمیں نے ان کے کہنے کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے درمیان تیزی سے راحت کاکام کروایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مولانا کا اخلاق اتنا بلند تھا کہ ان کی بات مانتے ہوئے ان کا ہر کام کردیاکرتا تھااور اسی وجہ سے جب بھی انہوں نے عوام سے جڑے کسی بھی کام کے لئے مجھ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تو میں نے انہیں وقت دیا اوران سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے مولانا کے کہنے کی وجہ سے سیمانچل اور کشن گنج کے خطے میں کئی اہم ترقیاتی کام کروائے۔ وزیر اعلیٰ نے مولانا کے صاحبزادگان سہیل اختر،مولانا سعود عالم ندوی ازہری،فہد اسرار،برادران مرآۃ الحق وبہار کے سابق وزیر زاہدالرحمن،بڑے داماد فیاض احمد اورچھوٹے دامادفیصل عالم سے خاص طورپر تعزیت کی۔اس موقع پر مدرسہ بدرالعلوم پھول گاچھی کے مہتمم مولانا مسعود اختر قاسمی ،دارالعلوم کشن گنج کے مہتمم مفتی اظہار قاسمی ،دارالعلوم بہادر گنج کے مفتی جسیم قاسمی ،شیخ الحدیث مولانا افتخارحسین مدنی ،ڈگروا کے کانگریسی لیڈر نثار احمد،شیشہ باڑی پورنیہ کے شمشاد عالم ،ارریہ کے مفتی انعام الباری ،مدرسہ جعفریہ سرائے پوری کے مہتمم مولانا خالد انور ،فرنگ گولہ دارالعلوم کے مہتمم مفتی مناظر حسن ،ایم پی کے ضلع نمائندہ پروفیسر شفیع احمداور بہادر گنج کے ڈاکٹر ظریف احمد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی کارکنان موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...