مولانااسرارالحق ایک مخلص قائداورملت اسلامیہ کے عظیم رہنماتھے:مولاناحبیب احمدباندوی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 12:20 AM | ملکی خبریں |

باندہ:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جامعہ عربیہ ہتوراباندہ کے ناظم مولانا حبیب احمد باندوی نے ملک کے ممتاز عالم دین،ایم پی اور دارالعلوم دیوبندوجامعہ عربیہ ہتوراباندہ کے رکن شوریٰ مولانا اسرارالحق قاسمی کی اچانک رحلت کو ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم خسارہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی رحلت سے قیادت کی سطح پر مسلمانوں میں جو خلاپیدا ہواہے اس کی بھرپائی مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم ہمارے والد گرامی عارف باللہ حضرت قاری صدیق احمد باندویؒ کے منظور نظر تھے اور وہ ان سے قلبی محبت فرماتے تھے،اسی طرح انہوں نے فقیہ الاسلام حضرت مفتی مظفرحسین کے ہاتھوں پر بیعت و سلوک کی منزل طے کی تھی اور ان کے بعد ان کا اصلاحی تعلق حضرت مولانا قمرالزماں الہ آبادی سے تھا جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں تقویٰ و طہارت اور خلوص و للہیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔ ایک عرصے سے مولانا جامعہ عربیہ ہتوراباندہ کے رکن شوریٰ تھے اور شوری کے اجلاسوں میں وہ پابندی سے شرکت بھی کرتے تھے اور ہم ان کے قیمتی مشوروں سے استفادہ کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مولانااسرارالحق قاسمی کی یہ خصوصیت تھی کہ بڑے سے بڑے منصب پر پہنچنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے اکابر و اسلاف کے طرز زندگی کو تھامے رکھا اور اپنے رہن سہن سے لے کر لباس و پوشاک تک میں نہایت سادگی برتا کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مولانا مرحوم کی عاجزی و انکساری اور حسن اخلاق بھی مثالی تھا،ان سے جوبھی ملتا وہ ان کا گرویدہ ہوجاتا تھا۔انہوں نے مولانا کی تعلیمی و سماجی خدمات کو گراں قدر قراردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مسلمانوں کوتعلیم یافتہ بنانے کے لئے زمینی سطح پر جس قدر جدوجہد کی وہ اپنے آپ میں قابل قدر ہے اور ان کی اسی جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف ان کے علاقے سیمانچل اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں مکاتب قائم ہوئے،بلکہ کشن گنج میں مسلم بچیوں کی دینی ماحول میں عصری تعلیم و تربیت کے لئے ملی گرلس اسکول اور اسی طرح کشن گنج میں اے ایم یوسینٹر کا قیام مولانا کے تاریخی کارنامے ہیں اور ان کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔مولانا حبیب احمد نے مرحوم کے پسماندگان و متعلقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت و بلندی درجات کی دعاء کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...