سوامی اگنی ویش پر حملہ ہندوستانی جمہوریت پر بدنماداغ:مولانااسرارالحق قاسمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 11:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آریہ سماج کے معروف مذہبی رہنما،دانشوراور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ جھارکھنڈ میں ہونے والی زیادتی اوربھیڑکے ذریعے انہیں زد و کوب کیے جانے کی کوشش پرسخت افسوس اور تشویش کااظہار کرتے ہوئے معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاہے کہ اس وقت ایک مخصوص طبقہ ملک میں جمہوریت اور انسانیت کوپوری طرح تہہ وبالاکرنے کے درپے ہے اور حکومت کی سرپرستی کی وجہ سے ایسے لوگوں کا حوصلہ آسمان سے باتیں کررہاہے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ سوامی اگنی ویش ملک کے ان گنے چنے افراد میں سے ہیں جو مذہبی تنگ نظری سے اوپر اٹھ کر انسانی ہمدردی کے جذبے سے سماجی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں اور قومی یکجہتی کی بقاء کے لیے کوششوں میں سرگرم رہتے ہیں،ایسے بے ضرراورامن پسندانسان کوفرقہ پرستوں کے ذریعہ نشانہ بنایاجانا نہایت افسوس ناک ہے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ بی جے پی ملک کے عوام کا ذہن اصل ایشوز سے بھٹکاکر اسی قسم کے بے فائدہ موضوعات میں الجھائے رکھنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے اس نے سماج دشمن عناصر کو شہہ دے رکھاہے کہ وہ معاشرے میں انارکی پھیلائیں۔انہوں نے کہاکہ چوں کہ سوامی اگنی ویش موقع بہ موقع موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں اس لیے بھی وہ شدت پسند ہندوتوا طاقتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔مولانانے کہاکہ اس وقت ہندوستانی جمہوریت شدیدخطرات سے دوچارہے اور سماج کے تمام امن پسنداور باشعور انسانوں کی ذمہ داری ہے کہ تمام تر مصلحت سے اوپر اٹھ کرملک کی سالمیت کے لیے اپنی آوازبلندکریں اور ایسی طاقتوں کی حوصلہ شکنی کریں جواس ملک میں مذہبی منافرت کوپھیلاکر سیاسی روٹی سینکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...