مولانا انظرشاہ کا دہشت گردی کے مقدمہ سے بری ہونا جمعیۃعلماء ہند کی بڑی کامیابی: مولانا ارشد مدنی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 11:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار مشہور عالم دین مولانا انظرشاہ قاسمی کوکل دہلی کی پٹیالہ ہاوس عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ، اوراس مقدمہ میں ماخوذ بقیہ ملزمین کے خلاف چارج فریم کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے احکامات جاری کردئے۔ یہ اطلاع ممبئی میں ملزمین کو قانونی امدادفراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزاراحمد اعظمی نے دی۔ مولانا ارشدمدنی نے اس فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوانوں پر ظلم وستم سالوں قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب شیوراج پاٹل ملک کے وزیر داخلہ تھے۔ جمعیۃعلماء ہند ہمیشہ سے یہ کہتی رہی کہ یہ ظلم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ فرقہ پرست ذہنیت اور آرایس ایس مائنڈ لوگ پڑھے لکھے اور باعزت نوجوان مسلمانوں کو متہم کرکے پوری قوم کو دہشت گرد اور ملک دشمن ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسلمان کبھی بھی وطن مخالف نہیں رہا ہے اور اس نے وطن کے لئے ہمیشہ اپنی جان کی بازی لگائی ہے۔

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے عدالت کے ذریعہ مولانا انظر شاہ کے خلاف دائر دہشت گردی سے متعلق مقدمہ کو خارج کردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حق و انصاف کی جیت قرار دیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اس فیصلہ سے عوام بالخصوص اقلیتوں میں عدلیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا اورحصول انصاف کی امید لئے عدالتی جنگ لڑ رہے بے قصور افراد کو حوصلہ ملے گا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ عدالت نے مولانا انظر شاہ کے مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسیوں پر جو سوال کھڑے کئے ہیں و ہ انتہائی سنگین ہیں۔ عدالت کا یہ فیصلہ ا س بات کی عکاس ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے کس طرح بے قصور افراد کے خلاف فرضی مقدمات تیار کر کے ان کی زندگی اور کیرئیر کو تباہ کرتی رہی ہیں اور ایسی ہی سازشوں کے شکار بے شمار معصوم افراد برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

کل خصوصی این آئی اے عدالت کے جج سدھارتھ شرمانے اپنے فیصلے میں یہ تحریرکیا کہ تحقیقاتی دستہ عدالت کے سامنے یہ ثبوت نہیں پیش کرسکا اور مولانا انظرشاہ قاسمی نے کبھی پاکستان کا دورہ نہ کیا تھا لہذاملزم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا اور انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔مولانا مدنی نے کہا کہ جب تک فرضی معاملات بنانے والے افسران کے خلاف مقدمات چلا کر انہیں سزا نہیں دی جاتی تب تک اس طرح کے واقعات پیش ا?تے رہیں گے البتہ عدالت کے اس فیصلہ نے اپنے حق اور انصاف کیلئے لڑنے والوں کے دلوں میں امید اور حوصلہ کی ایک شمع روشن کی ہے۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ درحقیقت یہ فیصلہ معتصب ذہنیت اور فرقہ پرست افسران کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مقدمہ کی سماعت پر ایڈوکیٹ ایم ایس خاں نے عدالت کو بتایا کہ این آئی اے نے ملزم کو القاعدہ سے تعلق رکنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا جبکہ اس تنظیم سے ان کاکوئی تعلق نہیں تھا نیز ملزم انظر شاہ کے قبضہ سے تحقیقاتی دستے کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اورنہ ہی انہوں نے اس معاملہ میں کوئی اقبالیہ بیان دیا ہے۔ ایڈوکیٹ ایم ایس خاں نے عدالت کو مزید بتایا تھا کہ جس سرکاری گواہ نے انظرشاہ کے خلاف بیان درج کرایا تھا وہ اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...