ابنائے جامعہ جدہ میں جامعہ اسلامیہ کے ناظم اعلی ماسڑ شفیع کا پر تباک استقبال
جدہ 28/اپریل (ایس او نیوز/ عبدالمطلب ڈی ایف ) جامعہ اسلامیہ کے ناظم اعلی محترم جناب ماسٹر شفیع کی عمرہ کی غرض سے مکہ آمد پر ابنائے جامعہ جدہ موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اور موصوف کی اصلاحی اور تربیتی نصحتوں سے مقیمین جدہ کو محظوظ کرانے کے لئے جناب منیری فضل الرحمن کی رہائیشگاہ پر جلسہ منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے-
جلسے کا اغاز مولانا عفان ادیاور کی تلاوت کلام پاک مع ترجمعہ سے شروع ہوا. ماسڑ شفیع کا تعارف مولانا عبدالمطلب ڈی ایف نے کیا.
ماسٹر شفیع اپنی ناصحانہ انداز میں حسب معمول نماز کا ذکر کیا،کہا کہ مقیمین جدہ اتنی 2 مقدس مقامات کے قریب رہتے ہیں جتنا بھی احترام کرے کم ہے. ان مقدس مقامات کا احترام کس طرح؟سب سے پہلے نمازوں کی پابندی کرنا. خاصکر دیکھا گیا ہے ہے یہاں پرصبح کی نمازوں میں غفلت برتی جاتی ہے اس کی حفاظت کریں. اللہ اور رسول کی بتائ ہوی باتوں پر عمل کرنا.جن باتوں سے اللہ اور اس کے رسول روکتے ہیں ان باتوں سے بچنا. شادی بیاہ کی وقت ہونے خرافات اور اور اسراف پر بھی نصیحتیں کی. علاوہ ازیں قومی اداروں کی فکر اور قومی شناخت کو باقی رکھتے ہوے اپنے دینی تشخص کو باقی رکھنے کی تاکید کی.
اخر میں جناب فضل الرحمن منیری صاحب کی دعائیہ کلمات کے اور خاطر داری کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔