کولار کے سرینواس پور میں 26 جوڑوں کی اجتماعی شادی؛ آئندہ سو جوڑوں کے نکاح کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2017, 2:24 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرینواس پور:19 ؍فروری(شبیر احمد/ایس او نیوز) دنیا میں جو بھی کام ہوتے ہیں، اللہ کی طرف سے ہی طے ہوتے ہیں، آج 26 جوڑوں کا نکاح ، اسی کے تحت انجام پارہا ہے، ہم سب صرف ذریعہ ہیں، ان باتوں کا اظہار مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود، کے آر رمیش کمار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال100 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا انتظام کیا جائے گا۔ وہ  آج یہاں شہر کے مشکور مینگو منڈی میں روح ملن کمیٹی سرینواس پور کے زیراہتمام منعقدہ26 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انسان دنیا میں پیدا ہوتے وقت کچھ ساتھ نہیں لاتا اور دنیا سے جاتے وقت بھی کچھ ساتھ نہیں لے جاتا، دنیا کا ہر ذرہ خدا سے مانگنے والا مجبور ہی ہے، یہاں صرف مالدار اور غریب کا لیبل لوگوں نے لگالیا ہے، خدا کے نزدیک سبھی ایک ہیں، انہوں نے کہا کہ دولتمند طبقہ اگر غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے تو عین ممکن ہے کہ دنیا میں کوئی پریشان حال زندگی نہیں گزارے گا، مگر افسوس کہ چند لوگ یہاں انسانوں کے درمیان نفرت کے بیج بونے کے کام کررہے ہیں، اور ایک دوسرے کے خلاف جنگیں کروارہے ہیں۔

کرناٹکا مائنارٹیز کمیشن کے چیرمین الحاج نصیر احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کو ضلعی سطح پر منعقد کرنا چاہئے تھا اور ہر تعلقہ کے لوگوں کو اس میں شامل کرنا تھا تاکہ اس طرح کے فلاحی کام ہر جگہ شروع ہوسکیں، جوڑوں کی شادی پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےانہوں نے درخواست کی کہ ان26 جوڑوں کو ریاستی حکومت کی شادی بھاگیہ اسکیم کے تحت پچاس پچاس ہزار روپئے اور مقامی ڈی سی سی بینک کے ذریعہ قرض کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ ان کی آئندہ کی زندگی خوشگوار گزرسکے، نصیر احمد نے وزیر صحت رمیش کمار سے گزارش کی کہ سرینواس پور حلقے کے سبھی لوگوں کویسشوینی کارڈ کی سہولت فراہم کریں۔

 روح ملن کمیٹی کے عہدیدار وسرینواسپور بلاک کانگریس کمیٹی صدر ایچ اکبر شریف نے خیر مقدمی تقریر کی اور کہا کہ آج سے پانچ سال قبل ان اجتماعی شادیوں کا سلسلہ مقامی رکن اسمبلی رمیش کمار اور الحاج نصیر احمد کی قیادت میں شروع کیا تھا، اور پہلے سال 163 شادیوں کا اہتمام کیا گیا اور آج کی اس تقریب میں 26 جوڑوں کے اجتماعی نکاح کا انتظام کیا گیا ہے،

نکاح خوانی کی کارروائی جامع مسجد کے خطیب وامام مولانا مرغوب الرحمان نے انجام دیں، اس موقع پر کرناٹکا مینگو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ایل گوپال کرشنا، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین محمد اقبال، نائب چیرمین امیر جان، سابق صدور بلدیہ سید عبدالستار، کے انیس احمد کے علاوہ جامع مسجد کے صدر زاہد انصاری، اڈوکیٹ عشرت اللہ، تحصیلدار روی اور دیگر موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...