میری کام نے وزیر کھیل سے ملاقات کی، باکسنگ کی ترقی پر ہوئی بات
نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے اتوار کوہندوستانی باکسر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ میری کام سے ملاقات کی اور باکسنگ کو ہندوستان میں ایک کھیل کے طور پر فروغ دینے کے، حکومت کو تربیت کے عمل میں بہتری لانے وغیرہ مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میری کام نے کہا باکسنگ کے مقابلے سال میں دو بار منعقد کئے جانے چاہئیں۔ اس سے آئندہ کھیل کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہترین کارکردگی کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی ٹورنامنٹ یقینی کرے گا کہ تربیت مسلسل ہے۔