فلسطینیوں کی شہادت کے بعد خطہ میں زبردست کشیدگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 12:07 PM | عالمی خبریں |

غزہ،17؍اپریل(ایجنسی) فلسطین میں’یوم الارض‘ کے سلسلے میں مظاہروں کے موقع پر غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج کی فائرنگ میں 16 فلسطینیوں کی ہلاکت اور ایک ہزار سے زیادہ کے زخمی ہونے کے بعد غزہ اسرائیلی سرحد پر شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔ فلسطینیوں کی ہلاکت پر اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں شامل چند لوگوں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی جب کہ کئی مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور جلتے ہوئے ٹائر فوج کی طرف لڑھکائے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا اور اس موقع پر غرب اردن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔نیز غزہ میں ہزاروں افراد نے ہلاک ہونے والوں کے جنازوں میں شرکت کی اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا اور ’بدلے‘ کا نعرہ لگایا۔ ان جنازوں کے دوران لوگوں میں غصہ اس لیے بھی دکھائی دیا کیونکہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس مسودے کو بلاک کردیا ہے جس میں جھڑپوں کو روکنے اور ان کی تحقیقات کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ مارچ میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان 65 کلو میٹر طویل سرحد کے سامنے دسیوں ہزار فلسطینی جمع ہوئے ۔ چھ ہفتوں تک ان مظاہروں کو جاری رکھنے کے لیے عارضی خیمے بھی لگا ئے گئے ہیں۔ فلسطینی مظاہر ین اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اپنے آبائی گھروں میں واپس جانے کا حق مانگ رہے ہیں۔مظاہرے کی حساسیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مظاہرے میں بہت سے فلسطینی خاندان اپنے ہمراہ بچوں کو بھی ان عارضی خمیوں تک لائے۔

حماس اور مختلف فلسطینی دھڑوں کی طرف سے منظم کیے گئے یہ مظاہرے 15 مئی تک چلیں گے۔قابل ذکر ہے کہ اس دن کو فلسطینی ’یوم نکبہ ‘یعنی قیامت کا دن کے طور پر مناتے ہیں ۔اسی دن 1948 میں لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔اسرائیل فلسطینیوں کی واپسی کے حق کو تسلیم نہیں کرتا کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی اسرائیل کے زیرِ قبضہ اپنے علاقوں میں واپسی سے یہودی آبادی اکثریت سے اقلیت میں تبدیل ہو سکتی ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی مہاجرین جن کی تعداد لاکھوں میں ہے ان کو مستقبل کی فلسطینی ریاست میں آباد کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی حکام کے درمیان 2014 کے بعد سے امن کا عمل تعطل کا شکار ہے۔غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بعد 2005 میں اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی سے نکال لی گئی تھی لیکن اس کے اطراف اسرائیل نے سخت سیکیورٹی لگادیا ہے جبکہ مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر بھی بہت سختی برتی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...