مرکز النوائط ابوظبی کے زیراہتمام النوائط چمپئن شپ میں امارات میں مقیم بھٹکلی کھلاڑیوں نے پیش کئے بہترین کھیل مظاہرے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th November 2018, 5:36 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 3/نومبر(ایس او نیوز) مرکز النوائط ابوظبی کے زیراہتمام  ابوظبی میں بائولنگ اور ٹیبل ٹینس کے بہترین مقابلے منعقد ہوئے جس میں امارات کے مختلف شہروں میں مقیم بھٹکل کے کئی ایک کھلاڑیوں نے حصہ لیتے ہوئے  نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ شائقین اسپورٹس کے لئے بھی  بہترین تفریح فراہم کی۔

جمعہ دوپہر بعد شروع کئے گئے ان مقابلوں میں آفتاب ایم جے اور سید ادیب ایس ایم نے ٹیبل ٹینس ڈبلس میں  چمپئن شپ جیتی تو سنگل ٹی ٹی میں  خضر کوبٹے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمپئن قرار پائے۔ ٹی ٹی ڈبلس میں خضر کوبٹے اور محمد مجتبیٰ صدیق کو رنرز آپ قرار دیا گیا، اسی طرح ٹی ٹی سنگلس میں  سید ادیب ایس ایم رنرز آپ رہے۔

بائولنگ مقابلوں میں سید جاصم ایس جے، سید وقاص ایس ایم اور عون ائیکری جیت درج کرتے ہوئے النوائط چمپئن شپ کا خطاب حاصل کرنے  میں کامیاب رہے۔ اسی طرح توصیف احمد خطیب، عبدالقوی موٹیا اور نہاد خطیبی رنرزآپ رہے۔

بائولنگ سنئیر درجے میں محیب اللہ سدی احمدا،  ریاض ایم جے اور اشرف مصباح نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمپئن شپ حاصل کی اور ضیاء جوکاکو، محمد غوث خلیفہ اور یاسر معلم رنرز آپ رہے۔

بائولنگ میں جملہ 39 کھلاڑیوں نے اور ٹیبل ٹینس میں جملہ  32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابوظبی کے ساتھ ساتھ دبئی سے بھی کافی کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک رہے۔

مرکز النوائط ابوظبی کے  صدر جناب عبدالحسیب کاڈلی، جنرل سکریٹری محیب اللہ سدی احمدا، سرپرست محمد فاروق مصباح، سکریٹری عاطف اُدیاور، محاسب اشرف کولا، دبئی سے تشریف فرما  مرکز النوائط ابوظبی کے  سابق جنرل سکریٹری  و دبئی جماعت کے جنرل سکریٹری محمد یوسف برماور، دبئی جماعت کے سکریٹری جیلانی محتشم، نائب صدر مُعیض معلم  اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر خواجہ اویس سمیت کافی دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں کھلاڑیوں کو  میڈلس، انعامات نیز ٹرافی سے نوازا گیا۔ شروع سے لے کر آخر تک میچس سے لطف اندوز ہونے کے لئے کافی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندو لیڈر سورج نائک سونی نے اننت کمار ہیگڈے کو کہا،مودی حکومت کا داغدار وزیر؛ اُس کی مخالفت میں کام کرنے کے لئے نوجوانوں کی ٹیم تیار

ضلع شمالی کینرا میں ایک نوجوان ہندو لیڈر کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والے کمٹہ کے سورج نائک سونی نے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی مرکزی حکومت میں اننت کمار ہیگڈے کی حیثیت ایک داغداروزیر کی ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ...

منگلورو میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک

گورپور علاقے میں ایک تیز رفتار پرائیویٹ ایکسپریس بس کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت دیوی نگر کے رہنے والے مہیش لمانی کے طور پر کی گئی ہے۔مہیش فی الحال شہر کے آئی جی دفتر میں فرائض انجام دے رہاتھا۔

گنگولی توحید انگلش میڈیم اسکول میں والدین و سرپرستوں کے ساتھ انتظامیہ کی نشست  کا انعقاد

اسکول کے تعلیمی اصول وضوابط، سالانہ امتحانات کی تیاری جیسے اہم تعلیمی سرگرمیوں سے والدین و سرپرستوں کو واقف کرانے کے لئے 16مارچ برو ز سنیچر  ٹھیک 30-10بجے اسکول کے وسیع ہال میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیاگیا ۔

بھٹکل کے بیلکے نوج علاقے میں غیر قانونی شراب ضبط

تعلقہ کے بیلکے گرام  پنچایت حدود کے نوج دیہات کے گنجی گیری فاریسٹ علاقے میں چھپا کر رکھی ہوئی 122لیٹر دیسی  کچی شراب  اور 2لیٹر دیسی  شراب بھٹکل ایکسائز افسران نے بدھ کی دوپہر ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھٹکل انجمن انجینئرنگ کالج کے فارغین کی دبئی میں نشست؛قائد قوم نے کہا؛ فارغین کا ساتھ ملا تو انجمن کی کامیابی یقینی

گذشتہ دنوں دبئی میں قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کی رہائش گاہ پر بھٹکل انجمن انجنیرنگ کالج کے فارغین کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں انجمن انجنیرنگ کالج کے اولین بیچBatch کے فارغین نے بھی شرکت کی ۔

کیرالہ کی این آر آئی خاتون نے منگلورو ایئرپورٹ اسٹاف پر لگایا ،جان بوجھ کر پاسپورٹ پھاڑنے کا الزام؛ ائرپورٹ ڈائرکٹر نے الزام کو کیا خارج

 پڑوسی ریاست کیرالہ۔  کاسرکوڈ کے  ایک این آر آئی نے   الزام لگایا ہے کہ منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیوریٹی اسٹاف نے جان بوجھ کر اس کی بیوی کا پاسپورٹ اُس وقت   پھاڑ دیا جب وہ اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ دبئی روانہ ہونے کے لئے پہنچی تھی۔پاسپورٹ پھاڑنے کے بعد  ائرپورٹ ...

دبئی کے قریب عجمان میں منعقدہ نوائط پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ کی شاندار جیت؛ الکریمی چیلنجرس کو فائنل میں شکست

دبئی کے قریب عجمان کے  ایڈن گارڈن میدان میں منعقدہ ایز ٹیکس نوائط پرئمیر لیگ (این پی ایل)  کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ  ڈی وی ایس یونائیٹید نے جیت لیا، جس کے ساتھ ہی  پانچ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

نوہیرا شیخ کے خلاف چارج شیٹ داخل ہونے پر دبئی سے سرمایہ لگانے والوں نے کیا خیر مقدم، لیکن رقم واپس ملنے کے تعلق سے شش و پنج برقرار

’ہیرا گروپ‘ کی پونزی اسکیم میں سرمایہ لگاکر فریب کھانے والے خلیجی ممالک میں مقیم افراد نے کمپنی کی سی ای او   نوہیرا شیخ کے خلاف ممبئی میں چارج شیٹ داخل کیے جانے کا خیر مقد م کیا ہے۔ مگر ان میں سے بہت سارے لوگ اپنی رقم واپس ملنے کے تعلق سے زیادہ پُر امید بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔

دبئی میں راہل نے اخبار نویسوں سے کہا؛ ’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار؛ کررہی ہے ہمارے اداروں کو برباد؛ مگر ہم اب اُنہیں ایسا کرنے دیں گے

متحدہ عرب امارات کے دورہ پر پہنچے راہل گاندھی نے دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر راست حملہ کیا اور  کہ  ’’بی جے پی مشتعل اور غیر روادار ہو رہی ہے اور ہمارے اداروں کو برباد کر رہی ہے، جیسا کہ  سپریم کورٹ ، ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن   آف انڈیا  میں ...

دبئی میں راہول گاندھی نے کہا؛ میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں؛ ہزاروں کی بھیڑ میں راہول کا چل گیا جادو؛ راہول۔راہول کے نعرے

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورہ پر آئے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو شرمک کالونی میں رہنے والے ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ...

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

انڈونیشیا میں سیلاب اور تودے سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہوئی

  انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے اور لاپتہ 74 لوگوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ راحت رسانی مہم میں مصروف حکام نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔

کرناٹک میں نوٹیفکیشن کے پہلے دن 6؍امیداروں کی نامزدگیاں داخل 

ریاست میں لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ میں 14؍سیٹوں پر 18؍اپریل کو ہونے والے الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی کرنے کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے دن چار حلقوں میں6؍ امیدواروں کی جانب سے 11؍ مزدگیاں داخل کئیں۔ یہ اطلاع ریاستی الیکشن افسر سنجیو کمار نے دی۔

بھٹکل کے ایک اُردو اسکول کے کمپائونڈ میں خون کے دھبے اور کھڑکی کے ٹوٹے گلاس پائے جانے کے بعد زبردست ہاتھاپائی ہونے کا شبہ

یہاں مدینہ کالونی ، محی الدین اسٹریٹ  میں واقع  اُردو ہائیر پرائمری اسکول  کی دیوار اور صحن پرجابجا  خون کے دھبے سمیت ایک کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا پائے جانے  کے بعد شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں رات کو زبردست ہاتھاپائی یا ماردھاڑ کی واردات رونما ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد  اسکول کے ...

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

لنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد لوک سبھا  سیٹ سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

انڈونیشیا میں سیلاب سے 77 لوگوں کی موت، 4000 سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی کوشش

انڈونیشیا کے مشرقی علاقہ کے پاپوا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔ ان حادثوں میں 116 زخمی بھی ہوئے ہیں۔  وہیں تقریبا 4000 لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔