بہار کے جموئی میں ریلوے اسٹیشن پر نکسلی حملہ، کیبن مین کواغواکیاگیا
جموئی،4اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے جموئی ضلع میں جمعرات کی صبح تین درجن سے زیادہ مسلح نکسلیوں کی طرف سے حملہ کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے ایک کیبن مین کو اغوا کر لیا۔آر پی ایف کے ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔حملے کا واقعہ 2-3اگست کی درمیانی رات کوجتندرہالٹ اسٹیشن پرپیش آیا۔مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم دناکرن نے بتایاکہ تقریباََ30-35نکسلیوں نے حملہ کرکے کیبن مین کو اغوا کر لیا۔بتا دیں کہ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو مختلف تلاشی مہمات کے دوران تین نکسلیوں کو گرفتار کر لیا۔نارائن پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے بتایا کہ ہند۔ تبت سر حد پولیس (آئی ٹی بی پی)، ضلع ریزرو گارڈ (ڈی آرجی)اور خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم چلائی تھی۔اسی دوران سرجیپال گاؤں میں دو نکسلیوں کو پکڑا گیا،دونوں کی شناخت سونو نیتم( (40اور شنکر ہیملا( (20کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیتم کے بیان پر قریبی جنگل سے ایک بندوق بھی برآمد کی گئی۔