ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوش،شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے:اینڈی فلاور 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 3:37 PM | اسپورٹس |

لاہور،11ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ورلڈ الیون کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاورنے کہا ہے کہ ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا جشن منارہی ہے،پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے،یہ خوشی کی بات ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ 2009کے بعد سے پاکستان کے شائقین انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے،پاکستان کرکٹ نے 8برس کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کئے، اس بہادر قوم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری سہنا پڑی، اینڈی فلاورنے کہا کہ پاکستان نے 90کی دہائی میں زمبابوے کرکٹ کی بہت مدد کی تھی ،انہوں نے کہاکہ مجھے کوچ کی حیثیت سے ورلڈ الیون کی نمائندگی پر خوشی ہے، ورلڈ الیون میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں اورورلڈ الیون کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، دو بہترین سپنرز کے ساتھ ساتھ اچھے میڈیم پیس بولر ہیں،اینڈی فلاور نے کہا امید ہے شائقین کرکٹ سیریز میں دلچسپ مقابلے دیکھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا، آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی اور کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا جس کی بدولت سری لنکا یقینی شکست سے ...

بھٹکل کا دِیاب کھروری دبئی کی سی بی ایس ای نیشنل فٹ بال ٹیم میں منتخب؛ نیشنل چمپن شپ میں حصہ لینے انڈیا روانہ

بھٹکل کے نوجوان جہاں دبئی اور گلف ممالک میں تعلیم کے میدان میں بازی ماررہے ہیں تو وہیں کھیل کے مقابلوں میں بھی بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل، بلکہ پورے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھٹکل مسلم جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب رحمت اللہ راہی کا فرزند ...

بھٹکل رویل ٹیم کا کھلاڑی کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم کے لئے منتخب؛ 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں کھیلے گا پہلا میچ

بھٹکل کے اسپورٹس شائقین کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بالاخر بھٹکل کا ایک کھلاڑی کافی عرصہ بعد کرناٹک اسٹیٹ انڈر 16 کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ بھٹکل رویل اسپورٹس سینٹر کا کھلاڑی صیام رکن الدین شیکھرے اُن 300 کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوا ہے جو بنگلور میں منعقدہ کھلاڑیوں کے سلیکشن ...