سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے امریکہ سمیت کئی ملکوں کا انکار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th October 2018, 9:50 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 20اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سعودی عرب میں23 سے 25 اکتوبر کے درمیان ایک سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ لیکن، استنبول کے سعودی قونصل خانے سے ایک سعودی صحافی جمال خشوگی کے لاپتہ ہونے اور مبینہ طور پر ان کے قتل کے بعد امریکہ سمیت کئی ملکوں اور بڑی بڑی کمپنیوں نے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر چند کہ سعودی عرب اس معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ خشوگی قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔ لیکن ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا، جس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔اور، متعدد ملکوں اور کمپنیوں نے اس واقعے کے سبب سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔تاہم، پاکستان اس کانفرنس میں شریک ہو رہا ہے اور اس کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب جا رہے ہیں۔ایک پروگرام میں دو مالیاتی ماہرین، شکاگو یونیورسٹی کے ظفر بخاری اور فیڈریشن آف پاکستان اکنامک کونسل کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ایوب مہر نے شرکت کی۔ اْن سے سوال کیا گیا آیا سعودی عرب اس کانفرنس کے اپنے متعینہ ہدف حاصل کرسکے گا، اور پاکستان اس کانفرنس میں شریک ہو کر کیا حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...