ایم سی ڈی الیکشن : بی جے پی 225سے زیادہ سیٹوں پر جیت درج کرے گی:منوج تیواری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات میں اس بار جس طرح کی ووٹنگ کی امید کی جا رہی تھی ،اس قسم کی ووٹنگ نہیں ہو رہی ہے۔دوپہر تک ووٹنگ کے اعداد و شمار نے بمشکل 10فیصد تک پہنچے تھے ۔جہاں بی جے پی کو زیادہ ووٹنگ کی امید تھی اور یہ امید بھی پارٹی کے حق میں تھی، وہیں، عام آدمی پارٹی بھی ایسی ہی امید لگائے بیٹھی ہے۔کانگریس بھی خود کو اس دوڑ میں سب سے آگے مان رہی ہے، لیکن ووٹنگ فیصد نے ان سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ادھر، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ 225کے اوپر سیٹیں آئیں گی،یعنی اب بھی بی جے پی کو امید ہے کہ وہ 225سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔تیواری کا کہنا ہے کہ پارٹی امیدواروں کو مودی جی کے چہرے پر ووٹ مل رہا ہے۔دہلی بی جے پی صدر نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچھ نہیں کیا،وہ صرف، بیماریوں پر ڈینگو پر سیاست کر رہے ہیں۔اروند کیجریوال عوام کو دھمکانے والا بیان دیتے ہیں،تیواری نے کہا کہ ہم نے کیجریوال کے خلاف اس پرایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔حال ہی کانگریس کے دو بڑے لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے کے سوال پر منوج تیواری نے کہا کہ ہمیں جو ٹھیک لگا ہم نے اسے لے لیا۔حال ہی میں کانگریس کی دہلی خاتون شاخ کی سابق صدر برکھا شکلا سنگھ اور دہلی کانگریس کے سابق صدر اروندر سنگھ لولی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔تیواری کا کہنا ہے کہ کانگریس ہو یاآپ، اچھے لوگ آنا چاہیں تو ان کا پارٹی میں استقبال ہے ، لولی بڑا چہرہ ہیں ،تو اس میں کیا برائی ہے، دونوں پارٹیوں کے لوگ ہی اپنی پارٹیوں سے تنگ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...