منوہرپاریکراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے کل ایمس میں ملاقات کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 9:29 PM | ملکی خبریں |

پنجی ،10؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر اپنی حکومت کے اتحادیوں سے 12 اکتوبر کو دہلی کے ایمس میں ملاقات کریں گے۔پاریکر فی الحال ایمس میں داخل ہیں۔ایک افسر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔وزیر اعلی کے دفتر کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی نے گٹھ بندھن جماعتوں کے لیڈروں کو 12 اکتوبر کو دہلی کے ایمس میں ملاقات کے لئے بلایا ہے۔وزیر اعلی وہیں داخل علا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاریکر ریاست کی حکمرانی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایم جی پی کے رہنما وجے سردیسائی اور گوا میں بی جے پی قیادت مخلوط حکومت کو حمایت دے رہے آزاد ممبر اسمبلی گووند گاوڑے، روہن کھاؤنتے اور پرساد گاؤنکر کو ملاقات کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔گاوڑے نے میٹنگ کے لئے بلائے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔گزشتہ ماہ ایمس میں داخل ہونے کے بعد سے پاریکر کی صدارت میں یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔اعلی سطحی ذرائع نے بتایا کہ پاریکر اس ہفتے اپنے کابینہ کے ارکان کو اضافی محکمہ سونپ سکتے ہیں۔بی جے پی صدر امت شاہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ پاریکر وزیر اعلی بنے رہیں گے اور ان کی کابینہ میں جلد ردوبدل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...