دیوالی کے دوران گواواپس آ سکتے ہیں وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 11:45 PM | ملکی خبریں |

پنجی،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر شری پد نائیک نے جمعہ کو کہا کہ دہلی کے ایمس میں علاج کروا رہے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے دیوالی کے دوران ریاست واپس آنے کا امکان ہے۔نائیک گوا بی جے پی کور کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے جمعہ کی صبح آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس) میں پاریکر سے ملاقات کی تھی۔بی جے پی کی گوا یونٹ کے صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ونے تندولکر بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے بعد نائیک نے دہلی سے فون پر بتایاکہ ملاقات کے دوران ہم نے گوا میں حکومت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی کے دیوالی کے دوران ایمس سے گوا واپس آنے کا امکان ہے۔نائیک نے کہا کہ ملاقات کے دوران کابینہ وزراء کو اضافی محکمہ سونپنے پر بھی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ قیادت تبدیل کو لے کر کوئی بحث نہیں ہوئی۔پاریکر کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ وزیر اعلی بنے رہیں گے۔تندولکر نے بتایا کہ پاریکر گوا میں پارٹی کے تنظیمی کام کو لے کر بحث کی۔گزشتہ ماہ سے 62سالہ پاریکر کا ایمس میں علاج کیا جا رہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...