منّا پورم گولڈ لون کے دفتر سے 5کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر لُٹیرے فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 2:13 PM | ریاستی خبریں |

چکمگلورو 27/ستمبر (ایس او نیوز) سونے کے زیورات گروی رکھ کر قرضہ فراہم کرنے والی کمپنی منّا پورم گولڈ لون کے دفتر کی چھت کاٹ کر نقب لگاتے ہوئے  5کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 تفصیل کے مطابق یہ گولڈ لون کمپنی جس عمارت میں واقع ہے وہ کمرشیل علاقہ ہے اور آس پا س کوئی رہائشی عمارت نہیں ہے۔  اتوارکے دن چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سنیچرکی رات میں کچھ لوگوں نے عمارت کی چھت پر چڑھ کر مناپورم کے دفتر کی کانکریٹ کی چھت کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹا اور ایک آدمی کے اندر اترنے لائق سوراخ بنا ڈالا۔پھر عمارت میں داخل ہو کر14کلو گرام سونے کے زیورات اور8.14لاکھ روپے نقد لے کر بڑی آسانی سے فرار ہوگئے۔ اس طرح تقریباً پانچ کروڑ کی چوری اس طرح انجام دی گئی کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوسکی۔ غیر مصدقہ اطلاع یہ بھی ہے کہ یہ ایک پانچ افراد کی ٹولی تھی اور وہ تمام پولیس کے یونیفارم میں تھے۔

چوری کی اس واردات کا پتہ اس وقت چلا جب اتوار کے دن کچھ لوگوں نے چھت پر بڑا سوراخ دیکھا۔پھر دوسرے دن منیجر نے چوری سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کروائی۔سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے جو فوٹیج ملا ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ چھت کو کاٹنے کا عمل رات 2 بجے شروع ہوا ہے اور پورے تین گھنٹوں تک مصروف رہ کر چور وں نے یہ واردات انجام دی ہے اور پھر پانچ بجے کے قریب وہ لوگ لوٹ کے مال کے ساتھ یہاں سے فرار ہوئے ہیں۔

چوری کی خبر عام ہوتے ہی کمپنی کے روبرو حواس باختہ لوگوں کی قطار لگ گئی جنہوں نے اپنے زیورات یہاں گروی رکھ کر قرضہ حاصل کیا تھا۔پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ ایس پی انا ملائی نے بھی موقعہئ واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور خاص ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...