منموہن سنگھ اندرا گاندھی بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd November 2018, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کی ترقی میں قابل ذکر حصہ داری کے لئے پیر کے روز یہاں اندرا گاندھی عالمی امن اور تخفیف اسلحہ اور ترقیات ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آج یہاں اندرا گاندھی کی 101 ویں یوم پیدائش پر منعقد ہ ایک پر وقار تقریب میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے بدست یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایوارڈ کی جیوری کے صدر اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور کانگریس کی سابق صدر محترمہ سونيا گاندھی بھی موجود تھیں۔ 

ڈ़ اکٹر منموہن سنگھ کو 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم کے طور پر ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور دنیا بھر میں ہندوستان کی ساکھ سنوارنے کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ محترمہ سونیا گاندھی نے ملک کی ترقی میں ڈ़اکٹر منموہن سنگھ کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی 10 سال کی مدت کار میں ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح کو سب سے زیادہ اونچائی تک پہنچایا اور معیشت کی بنیاد کو مضبوط کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...