منکی جماعت المسلمین اور منکی کمیونٹی دبئی کے زیرا نتظام26نومبر کو مفت دانت کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2017, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

منکی:23/ نومبر (ایس اؤنیوز)جماعت المسلمین منکی اور منکی کمیونٹی دبئی کے زیر انتظام اور ینوپویا ڈنٹل کالج ینوپویا یونیورسٹی منگلورو کے تعاون سے 26نومبر 2017بروز اتوار سرکاری اردو ہائی اسکول منکی میں مفت دانت چک اپ کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

یوٹی فرید فاؤنڈیشن کے تعاون منعقد ہونےو الا مفت دانت چک اپ کیمپ میں ماہرین کے ذریعے دانتوں کی جانچ، تشخیص ، علاج کرنےکے علاوہ دانتوں سے منسلک تمام امراض کی تشخیص اور رہنمائی کی جائے گی۔ کیمپ صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک جاری رہے گا۔ دانتوں کے مختلف امراض میں مبتلا افراد اس کیمپ سے استفادہ کرنے کی منتظمین نے اپیل کی ہے۔ کیمپ کے متعلق مزید جانکاری کے لئے 9986919401۔9916757348 اور 9480434768پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔