منکی میں فاریسٹ افسران نے درختوں کے تنے سپلائی کررہی بولیروسواری کا پیچھا کرتے ہوئے سواری کو کیا ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th April 2018, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10/اپریل (ایس او نیوز) بھرنی نامی درختوں کو کاٹ کر لے جارہی بولیرو میاکسی ٹرک کاپیچھا کرتے ہوئے منکی فاریسٹ افسران نے سواری کو ضبط کرلیا البتہ ملزم فرار ہونے کا واقعہ ہوناور تعلقہ منکی مورکٹے روڈ پر پیش آیا ہے۔

ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ بولیروسواری ہوناور تعلقہ منکی بولے بستی کے مکین اُلاس ناگپا نائک کی ملکیت ہے۔ سواری میں 0.724مربع میٹر بھرنی درخت کے تنے تھے جنہیں فاریسٹ افسران نے ضبط کرلیاہے۔ منکی زون کے فاریسٹ آفیسر ایم ایم مڈی ،نائب آر ایف اؤشیوانند انچلو، دیویندر گونڈ، سریندرناتھ نائک، شیوانند پجاری ، ستیش وئیدیا ، ایریا نائک اور ڈرائیور ناگیش نائک کارروائی میں شریک تھے۔ ملزموں کی تلاش کے لئے فاریسٹ افسران نے جال بچھا کر تلاش میں سرگرداں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔