منی پور: ہجومی تشدداور قتل کے الزام میں پانچ گرفتار
امپھال16 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں گاڑیوں کی چوری کرنے کے شک میں بھیڑ نے مبینہ طور پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ واضح ہو کہ مقتول اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتا تھا اور اس کانام فرقان خان تھا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ معاملے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ افسر نے کہا کہ مقتول کے دو ساتھی موقعہ سے فرار ہو گئے۔امپھال مغربی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کو تھوروجام علاقے میں پیش آیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ہجوم میں قتل میں شامل ہونے کے شک میں چار افراد کے ساتھ ایک وہیلر گاڑی کے مالک کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے گیراج میں اپنا گاڑی پارک کر رکھا تھا۔ وہیلر گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کی وجہ سے پولیس افسر نے انکشاف نہیں کیا۔ پانچ ملزمان کے خلاف پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ شہر کی ایک عدالت نے ہفتہ کو چار دن کے لیے انہیں پولیس حراست میں بھیج دیا۔ منی پور انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کے سلسلے میں کیس از خود نوٹس لیا اور ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور 22 ستمبر تک رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے ۔