منگلورو؍اڈپی میں 7.4 لاکھ روپے غیر محسوب نقد رقم ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 8؍اپریل (ایس او نیوز)منگلورو اور اڈپی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر محسوب نقدرقم کار میں لے جانے کے دوالگ الگ معاملات سامنے آئے ہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ انتخابی افسران اور پولیس کی کارروائی میں جملہ 7.4 لاکھ روپے غیر محسوب رقم ضبط کی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق منگلوروشہر کی طرف آتی ہوئی ایک کار سے 2.9لاکھ روپے نقد برآمدہوئے، جس میں راجیش شیکھر نامی شخص سفرکررہاتھا۔ برہماور میں چیک پوسٹ پر تلاشی کے دواران کار میں موجودرقم کے بارے میں وہ اطمینان بخش جواب نہیں دے سکاتو افسران نے وہ رقم ضبط کرتے ہوئے رقم کے تعلق سے ضروری دستاویزی ثبوت پیش کرنے کو کہا۔

نقد رقم کی دوسری ضبطی اڈپی کے ساستان میں پیش آئی۔جہاں دوا فرادکے پاس موجود 4.5لاکھ روپے نقدموجودتھی اور ان کے پاس اس رقم کے تعلق سے کوئی دستاویزی ثبو ت نہیں تھا۔ جن دو افراد کے پاس یہ رقم دستیاب ہوئی ہے ان میں سے ایک پولٹری فارم کا ایجنٹ اور دوسرا شخص فنانس کمپنی چلارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔