منگلورو:گاہک بن کرآنے والی خواتین 5.7لاکھ روپے کے زیورات اڑا لے گئیں !

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:08 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 20؍جولائی (ایس او نیوز) جیویلری کی دکان میں گاہک بن کر آنے والی چار خواتین کے ذریعے دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے 5.7لاکھ روپے کے زیورات پر ہاتھ صاف کرنے کا واقعہ بھوانی اسٹریٹ پر پیش آیا ہے۔

کہتے ہیں کہ ڈکیتی کی یہ واردات وجیا لکشمی نامی زیورات کی دکان میں پیش آیا ہے جس کی مالک للیتا نامی خاتون ہے۔ بندرپولیس اسٹیشن میں درج میں شکایت کے مطابق صبح 11.38بجے چار خواتین گاہک بن کردکان میں داخل ہوئیں اور مختلف زیورات کے دام پوچھنے کے بعد دکان سے نکل گئیں۔کچھ دیر بعد دکان کا ایک سیلس مین چائے پینے کے لئے قریبی ہوٹل گیا تو وہ چاروں خواتیں دوبارہ دکان میں آئیں اور وہاں پر موجود سیلس مین کی توجہ دوسری طرف مبذول کرواتے ہوئے سونے کی چھ چوڑیوں پر ہاتھ صاف کرڈالا جس کی مالیت 5,71,300 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔چوری کی اس واردات کا علم شام کو اس وقت ہوا جب دکان کی مالکن دکان بند کرکے گھر جانے کی تیاری کررہی تھی۔ اس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر پتہ چلا ہے کہ صبح میں گاہک بن کر آنے والی خواتین نے ہی ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے جیویلری شاپ والوں کو چونا لگادیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی