منگلورو:فیس بک دوست نے خاتون کو لگایا 16لاکھ روپے کا چونا!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 11:23 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍جون (ایس او نیوز)منگلورو کے اتّاور کی رہنے والی ریشما کو فیس بک پر ایک اجنبی کے ساتھ دوستی کرنا اس قدر مہنگا پڑا کہ ایک مختصر سے عرصے کی جان پہچان کے بعد اسے دھوکہ دہی کے ذریعے 16لاکھ روپے کا چونا لگادیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ریشما کو فیس بک پر جیاک کولمین نامی ایک اجنبی کی طرف سے دوستی کا پیغام ملا۔ریشما نے اسے قبول کیا اور وہ دونوں فیس بک پر مسلسل چیاٹنگ کرنے لگے۔مئی کے مہینے میں کولمین نے ریشما سے کہا کہ وہ ریشما کی فیملی کے لئے 20ہزار پاؤنڈ(تقریباً18لاکھ روپے) کا تحفہ دینا چاہتا ہے۔ ریشما نے اسے منع کیا مگر وہ اپنی بات پر اصرار کرتا رہاکہ ریشما کویہ تحفہ قبول کرنا چاہیے۔

کچھ دنوں بعد ایک دوسرے شخص نے ریشما کو فون کرکے بتایا کہ وہ دہلی کسٹمز کا آفیسر ہے۔ کولمین نے جو تحفہ اسے بھیجا ہے اس میں کئی قوانین کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، اس لئے ریشما کو جرمانہ بھرنا ہوگا ورنہ اسے جیل جانا پڑے گا۔ ریشما نے ڈر کے مارے ’کسٹم آفیسر‘ کی بات مانتے ہوئے انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے16,69,000روپے ’جرمانہ ‘ادا کیا۔ اس کے بعد کولمین اور ’کسٹم آفیسر‘ سے کوشش کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوسکاکیونکہ ان کے نمبر سوئچ آف ہوگئے تھے۔

اس دھوکہ دہی کے تعلق سے سائبر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔