منگلورو سب جیل میں قیدیوں کے بیچ مارپیٹ
منگلورو 22؍مئی (ایس او نیوز) کوڈیال بیل میں واقع سب جیل میں قیدیوں کے بیچ مارپیٹ کی واردات پیش آئی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ ایک سے زیادہ جرائم میں ملوث جلیل اور امتیاز نامی دو ملزم اس سب جیل میں قید ہیں اور یہ مار پیٹ ان دونوں کے درمیان پیش آئی ہے۔
جھگڑے اور مار پیٹ کی خبر ملنے پر جیل کے انسپکٹر پرمیشور نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا اور اس معاملے کے تعلق سے برکے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا۔