منگلورو: زیر سماعت قیدیوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں سیکیوریٹی اسٹاف پر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو23؍فروری (ایس او نیوز) ڈسٹرکٹ جیل میں زیر سماعت قیدیوں کی طرف سے دو سیکیوریٹی اسٹاف پر حملہ کیے جانے کا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق قتل کے الزام میں قید مشتاق اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مل کر سیکیوریٹی اسٹاف پر حملہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزمین کو جب عدالت میں پیشی کے بعد واپس جیل میں لایاگیا تو سی آئی ایس ایف کے جوان مین گیٹ سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے طور پر انہیں ساتھ لے کر آگے بڑھے تو ملزمین بھڑک گئے ۔اور کیرتی کمار او ر چندراشیکھر نامی دونوں سیکیوریٹی اسٹاف پر حملہ کردیا۔جیل کے افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس حملے میں شامل دس زیر سماعت قیدیوں کو بلاری جیل میں منتقل کردیا۔اس کے علاوہ برکے پولیس اسٹیشن میں بھی کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔