منگلوروپولیس کمشنریٹ کے تحت 2اینٹی راوڈی اسکواڈ کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:04 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو9؍اکتوبر (ایس او نیوز) گزشتہ کچھ دنوں سے منگلورو اور اطراف میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں تیز ہوجانے کے پس منظر میں منگلورو پولیس کمشنریٹ کے تحت 2اینٹی راوڈی اسکواڈز تشکیل دئے گئے ہیں، تاکہ گروہی قتل و غارت گری پر قابو پایا جاسکے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق ایک اسکواڈ ناردھن سب ڈیویژن کے لئے ہوگا جبکہ دوسرا اسکواڈ سدرن سب ڈیویژن میں کام کرے گا۔سدرن ڈیویژن اسکواڈ کی ٹیم میں 8افسران ہونگے جن کی قیادت اے سی پی راماراؤ کے ذمے ہوگی۔ یہ اسکواڈالال ، کوناجے ، کنکن ناڈی اور کچھ دوسرے علاقے میں کام کرے گا جبکہ پانمبور، مولکی،سورتکل، بجپے، موڈبیدری، منگلورو مضافات اور کاوور کے لئے جلد ہی تشکیل دیا جائے گا۔جبکہ سنٹرل سب ڈیویژن کے لئے کسی اسکواڈ کی تشکیل کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں بنا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے اندر گروہی رقابت کی وجہ سے غنڈوں کی طرف سے انجام دئے گئی قتل کی تین وارداتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اینٹی راوڈی اسکواڈ کو پھر سے عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں انسپکٹر جینت شیٹی کی قیادت میں اینٹی راوڈی اسکواڈ نے موثر کارروائیاں کرتے ہوئے ممبئی کے انڈر ورلڈ سے وابستہ گرگوں اور غنڈوں کی مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پایا تھا۔ اس زمانے میں کچھ جرائم پیشہ افراد کو غنڈ ہ ایکٹ کے تحت بھی سلاخوں کے پیچ دیا گیا تھا۔ پھر جب غنڈوں کے مجرمانہ کارروائیاں کچھ تھم گئیں تو اینٹی راوڈی اسکواڈ بھی غیر فعال ہوگیا تھا۔

اب دوبارہ جرائم کا گراف بڑھتے دیکھ کر نئے اسکوادز تشکیل دیے گئے ہیں۔ سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے بتایا کہ شہر کے جرائم پیشہ افراد کی فہرست تیار کرکے ان سب کو پولیس اسٹیشن بلاکر تنبیہ یا مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔جبکہ جنوبی کینر اکے ایس پی سدھیر کمار ریڈی نے بتایا کہ ضلع میں تقریباً ایک ہزار کے قریب راوڈی شیٹرز ہیں۔ ان سب کو بار بار پولیس اسٹیشن بلایا جائے گا اور ان کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔