منگلورو: پولیس کانسٹیبل سے نقدی اور موبائل فون لوٹنے کے الزام میں 3 گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 12:54 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20؍اگست (ایس او نیوز) نہرو میدان کے قریب آرمڈریزرو فورس کے ایک کانسٹیبل سے نقدی اور موبائل فون لوٹنے کے الزام میں پاندیشور پولیس اور اینٹی راؤڈی اسکواڈ کے افسران نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد کے نام چکمگلورو کے رہنے والے یاتھیش ایم ایس عرف یاتی(۲۲سال)،محمد اشرف عرف اجّو (۲۳سال)اور بنٹوال کے رہنے والے اشرف عرف محمد اشرف عرف نظام (۲۱سال) بتائے گئے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ آرمڈ فورس کا کانسٹیبل سرینواس تین مہینے پہلے جب نہرو میدان کی ایک گلی سے رات کے وقت گزر رہاتھا تو اس وقت تین اجنبیوں نے اس کا راستہ روکا تھا اور اس کے پاس سے 450روپے نقد اور موبائل فون چھین لیاتھا۔یہ معاملہ پانڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا تھا۔

کہاجاتا ہے کہ یاتھیش ایم ایس اس کیس میں کلیدی ملزم ہے اور وہ ایک بدنام زمانہ چور ہے۔پولیس تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگلورو اور اس کے اطراف میں یاتھیش اوراس کا ساتھی روی عرف شنکرلنگے گوڈا خواتین کے گلے سے سونے کی چین اڑانے اور موٹر بائکس چوری کرنے کے معاملات میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزمین کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ نہرو میدان کے علاقے میں مٹر گشتی کیا کرتے تھے اور تنہا لوگوں کو لوٹا کرتے تھے۔پولیس کے بیان کے مطابق اس نے ان ملزمین کے پاس سے لوٹے گئے موبائل فونس برآمد کرلیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...