منگلورو: ریلوے کے الیکٹرک کیبل چرانے والے پانچ ملزمین پولیس حراست میں۔2لاکھ مالیت کا مسروقہ مال برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 18؍ستمبر (ایس او نیوز) ریلوے ڈپارٹمنٹ کے استعمال کے لئے محفوظ مقام پر رکھے گئے الیکٹرک کیبل چرانے کے الزام میں بچپے پولیس نے پانچ ملزمین کو مسروقہ مال سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ اطلاع  کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام اظہرالدین عرف اظہر(23سال)، عبدالحمید (24سال)، محمد حکیم عرف اَکّی (21 سال)،محمد عارف (28سال) اور کمال (20سال) ہیں۔ضبط کیے گئے مسروقہ مال کی قیمت کا اندازہ 2لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ جرم انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی کار بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ رات تین بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی کہ شانتی گُڈے کے پاس ایک ماروتی اومنی کار مشکوک انداز میں گھوم رہی ہے۔ بجپے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور دیگر اسٹاف جب اس مقام پر پہنچے اور کار کو گھیر کر پوچھ تاچھ کی تو چوری کی اس واردات کا راز فاش ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ ریلوے کے لئے الیکٹرک کیبل لگانے والی ٹھیکیدار کمپنی نے کینجارو موڈائی مٹھ کے کمپاؤنڈ میں یہ مال ذخیرہ کررکھاتھا۔ وہاں پر ان ملزمین نے11ستمبر کو رات دو بجے کے قریب چوری کی واردات انجام دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے جو ملزمین گرفتار کیے گئے ہیں ان پر شہر کے کئی پولیس تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...