منگلورو: ٹی آر سریش کا تبادلہ۔ ویپول کمار ہونگے نئے سٹی پولیس کمشنر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 11:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو17؍اپریل(ایس او نیوز) اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے کئی آئی پی ایس افسران کے تبادلے کردئے ہیں۔ اس فہرست میں منگلورو کے پولیس کمشنر ٹی آر سریش بھی شامل ہیں۔ ان کی جگہ ویپول کمار کو نئے سٹی پولیس کمشنر کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔

ویپول کمار تاحال انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈائریکٹرآف کرناٹکا پولیس اکیڈیمی میسورو کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔1999 کے بیاچ کے آئی پی ایس افیسر ویپول کمار منگلورو سٹی پولیس کمشنر اور آئی جی پی کے عہدوں پر خدمات انجام دیں گے۔

ٹی آر سریش کا تبادلہ تو کردیا گیا ہے مگر ابھی ان کی پوسٹنگ کا مقام طے نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے منگلورو سٹی پولیس کمشنر کے طور پر جون 2017میں عہدے کا چارج لیا تھا۔ اوراس عرصے میں اپنی بہترین کارکردگی کے لئے انہوں نے صدر ہند کے ہاتھوں باوقارپولیس میڈل بھی پایاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...