منگلورو:شراب کی لت سے مجبور شخص نے کی پھانسی لگاکر خود کشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 1:22 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 16؍اکتوبر(ایس او نیوز)کڈبا تعلقہ کے ناگری میں ونئے خوشالپّا (35سال) نامی ایک شخص نے اپنی شراب کی لت سے مجبور ہوکر جنگلی علاقے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ پھانسی لگانے سے کچھ دیر قبل اس نے اپنے دوستوں کو وہاٹس ایپ کے ذریعے مسیج بھیجا اور خود کشی کرنے کے ارادے اور مقام سے آگاہ کیاتھا۔

ونئے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پہلے آٹو رکشہ ڈرائیور کے طور پر کام کرتاتھا پھر قلی مزدوری کرنے لگا ۔ اس دوران وہ عادی شرابی بن گیا ۔ اس نے اس لت سے چھٹکارہ پانے کے لئے علاج بھی کیااور نشے کی عادت چھڑانے والے کیمپوں میں بھی شرکت کی تھی مگر وہ شراب کی لت سے چھٹکارا پا نہیں سکا تھا۔ ونئے ابھی تک غیر شادی شدہ تھا۔ جس دن اس نے خود کشی کی اس دن صبح میں وہ اپنے دوستوں سے ملا تھا اور خو ش اور مطمئن دکھائی دے رہا تھا۔ پھر اچانک دوپہر 2بجے کے قریب اس نے اپنے دوستوں کو فون کرکے خودکشی کے بارے میں بتایا تھا۔ دوستوں نے واپس اسے فون کیاتو اس نے دو ایک بار فون ریسیو بھی کیا ،لیکن کوئی بات نہیں کی اور بس روتا رہا۔پھر جب لوگ اس کی تلاش میں نکلے تو پاس کے جنگلاتی علاقے میں کاجو کے درخت سے اس کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مہلوک کے چچا کی طرف سے داخل شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک غیر فطری موت کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...