شرتھ مڈیوال جنازہ جلوس کے دوران پتھراؤ اور کشیدگی کے ملزمین ہندوتوا لیڈروں کوملی عدالت سے ضمانت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2017, 1:11 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو27؍جولائی (ایس او نیوز) شرتھ مڈیوال نامی آر ایس ایس کارکن کے جنازہ جلوس کے دوران بی سی روڈ پر پتھراؤ کرنے اور کشیدگی پھیلانے کے لئے پولیس نے جن17 ملزمین کو گرفتار کیا تھاانہیں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی جانب سے مقدمات دائرکیے جانے کے بعدسنگھ پریوار کے جوسخت گیر لیڈران گرفتاری سے بچنے کے لئے فرار ہوگئے تھے ان سب کوبھی منگلورو سیشنس کورٹ سے پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جن 5 ہندوتواوادی سخت گیر لیڈروں کو عدالت سے پیشگی ضمانت ملی ہے ان میں بی جے پی بیک ورڈ کلاس مورچہ کے ریاستی سکریٹری ستیہ جیت سورتکل، بجرنگ دل ریاستی کنوینر شرن پمپ ویل، بجرنگ دل لیڈر پردیپ پمپ ویل، بی جے پی یووا مورچہ کے جنوبی کینرا ڈسٹرکٹ صدر ہریش پونجا اور جنوبی کینرا زون کے گؤ رکھشا پرمکھ مرلی کرشنا ہاس تڈکاکے نام شامل ہیں۔

فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنس جج نیرالے ویربھدریا بھوانی نے ریگولر اور اینٹی سپیٹری ضمانت کی عرضیوں پر سماعت کے بعد تما م ملزمین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اپنے آرڈر میں لکھا ہے کہ 5مفرور ملزمین آئندہ سات دنوں کے اندر تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہوں اور ان کو50ہزار روپے کے شخصی بانڈ اور دو ضامن suretyکے بدلے رہاکیا جائے۔ اور ان دو ضمانت دینے والوں میں سے ایک ملزم کے والدین، ان کے بچے یا بیوی ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ ان ملزمین پر پولیس اسٹیشن اور عدالت میں حاضری کے سوا کسی اور مقصد سے مقامی میجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر بنٹوال میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...