منگلورو: ایس ایس ایل سی امتحان میں طالب علم کوملے انگلش مضمون میں59 کی جگہ 97 مارکس!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو24؍مئی (ایس او نیوز)ایس ایس ایل سی اور پی یو سی وغیرہ کے پبلک امتحانات میں پرچہ جانچنے یا پھر مارکس اینٹری کرنے میں گڑ بڑ کے معاملات ہر سال سامنے آتے رہتے ہیں۔امسال بھی منگلورو سے ملنے والی ایک خبر کے مطابق سینٹ ایلوشیئس ہائی اسکول کوڈیال بیل کے ایک طالب علم ایلسٹائر کیوین بنگیرا کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا۔

جب ایس ایس ایل سی کے نتائج ظاہر ہوئے تو کیوین کو حیرت کا جھٹکا لگا کہ اسے انگریزی مضمون میں صرف 59مارکس ملے ہیں، جبکہ اس کا پرچہ بہت ہی اچھا ہوا تھا۔ اس نے اپنے اساتذہ سے مشورہ کرنے کے بعد جوابی پرچے کی زیراکس کاپی منگوائی تو اس کے لئے اب خوشی سے اچھل پڑنے کی باری تھی، کیونکہ اس کے پرچے کے حساب سے اسے59نہیں بلکہ97مارکس ملے ہیں۔

امتحانی پرچوں کی جانچ کرنے یا پھر مارکس کا اندراج کرنے والوں کی ذراسی بے احتیاطی طالب علموں کی اگلی تعلیمی زندگی کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیتی ہے۔ کتنے ہی ایسے طالب علم ہونگے جو اپنے حاصل کردہ مارکس پر شک ہونے کے باوجود اس کی دوبارہ جانچ کی طرف توجہ نہیں دیتے ہونگے اور اگر وہ اس کا طرح اقدام کریں تو شاید ان کے مارکس میں اضافہ ہواور ان کے رینک پر بھی اس کا اثر ظاہر ہوجائے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔