شیرور گرین ویلی اسکول کے چیرمین عبدالقادر باشو انتقال کرگئے؛ شام کو مینگلور میں ہوگی تدفین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2017, 6:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جولائی (ایس او نیوز) مشہور و معروف تعلیمی ادارہ گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور کے بانی اور چیرمین جناب عبدالقادر باشو  آج صبح کی اولین ساعتوں میں مینگلور کے ایک ہوٹل میںانتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون ۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔

دبئی کے معروف بزنس مین اور کئی اداروں سے منسلک سماجی خدمت گار جناب باشو بھائی اپنی بیٹی کی شادی کے لئے مینگلور آئے تھے، 15 جولائی کو اُن کی بیٹی کی شادی کی تقریب ہوئی تھی اور اُس وقت سے وہ مینگلور کے ایک ہوٹل میں ہی رہائش پذیر تھے۔ اُن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ رات کو  وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور آرام کرنے گئے تھے ، مگر صبح دیکھا تو اُن کی روح قبض ہوچکی تھی۔  ذرائع نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اُن کا انتقال ہوا۔

میت مینگلور کے کُدرولی میں واقع اُن کے سسرال لے جائی گئی،  شام قریب سات بجے کدرولی جامع مسجد میں اُن کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور کدرولی قبرستان میں ہی اُن کی ہی تدفین عمل میں آئے گی۔

ان کے انتقال پر مختلف اداروں کے ذمہ داران نے گھر والوں سے تعزیت کی ہے اور اچانک ہوئی ان کی موت پر گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔  بھٹکل کے مسلم کمیونٹی لیڈر، دبئی کے معروف این  آر آئی  اور ساحل آن لائن میڈیا اینڈ پبلیشنگ سوسائٹی کے چیرمین جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو قوم وملت کے لئے بڑا خسارہ قرار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کی ہے کہ اللہ ان کی بھرپورمغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قوم کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔

ان کے انتقال پر بھٹکل کا سب سے بڑا اور معروف تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل سمیت قومی و ملی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کی جانب سے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا گیا  ہے اور گھروالوں سے  تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے اور  ان کی بال بال مغفرت فرمائے، ساتھ ساتھ تمام پسماندگان کو  صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...