کاغذ کی کشتی اوربارش کا پانی۔ منگلورومیں سڑکوں کی بدحالی کے خلاف انوکھا عوامی احتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 4:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،19اکتوبر(ایس او نیوز) منگلورو کی سڑکوں پر پڑے ہوئے گڈھے اور اس میں بارش کا پانی جمع ہوجانے سے عوام کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کی طرف میونسپل کارپوریشن کی توجہ مبذول کروانے کے لئے MCC Civic Groupنامی ایک عوامی ادارے اور عام آدمی پارٹی (AAP)کے رضاکاروں نے ایک انوکھے طریقے سے اپنا احتجاج درج کروایا۔

احتجاج میں شامل کچھ لوگوں نے کنکن ناڈی مارکیٹ علاقے میں مچھیروں کے جیسا لباس پہن کرسڑک کے گڈھوں میں جمع بارش کے پانی میں علامتی طور پر مچھلیوں کا شکار کیا ۔ اس کے علاوہ کچھ بڑے اور بچوں نے مل کر اس پانی میں کاغذ کی کشتیاں چھوڑنے کا مظاہرہ کیا ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بدحالی عوام کے لئے جان کا وبال بن گئی ہے اور میونسپل کارپوریشن سڑکوں کو درست کرنے اور اسے بہتر حالت میں بحال رکھنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔کنکن ناڈی کے علاوہ پڈیل، بینڈور ویل،جیوتی سرکل جیسے مقامات پر سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ اور ایسی سڑکوں پر نشے کی حالت میں یا پھر بے پروائی سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے حادثات میں مزید اضافہ ہورہا ہے جو انسانی جان و مال کے نقصان کا بڑاسبب بن گیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کارپوریشن اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو سڑکوں کی بدحالی سے مطلع کرتے ہوئے مرمت کی جانب توجہ دلائی گئی تھی، لیکن حکام کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی اور دن بدن سڑکوں کی حالت خستہ ہوتی جارہی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ اب اس انوکھے احتجاج کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

Photo by H.S. MANJUNATH/The Hindu

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔