منگلورو کنکن ناڈی میں جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ۔دلال ہوگیا فرار۔ 2خواتین کو ملی رہائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2019, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

منگلورویکم فروری (ایس او نیوز) کنکن ناڈی کے شکتی نگر علاقے میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور اس دھندے میں لگی ہوئی دو خواتین کو رہا کروایا جبکہ اس طوائف خانے کا مالک گریش نامی شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق خواتین کو جسم فروشی کے دھندے میں لگانے والے گریش کے خلاف اِمّورل ٹریفک (پریوینشن)ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔چھاپہ ماری کی کارروائی پولیس انسپکٹر راما کرشنا کی قیادت میں نارتھ اور ایسٹ پولیس کے اسٹیشن کے عملے اور کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک کے علاوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جانکی نے انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...