منگلورو: بین الریاستی بدنام زمانہ غنڈے کو اینٹی راؤڈی اسکواڈ نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2018, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو2؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو ساؤتھ کے اینٹی راؤڈی اسکواڈ نے کے سی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الریاستی بدنام زمانہ غنڈے کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار غنڈے کا نام محمد رفیق عرف ناپتّے(لاپتہ) رفیق (29سال) بتایا گیا ہے، جو کہ اوپلا کاسرگوڈ کا رہنے والاااور مفرور ملزم ہے ۔ اس کے خلاف عدالت سے جاری کیا گیا گرفتاری کا وارنٹ پتور ٹاؤن اور دیہی پولیس اسٹیشنوں میں التوا میں پڑا تھا۔ منگلورو ساؤتھ سب ڈیویژن اینٹی راؤڈی اسکواڈکے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو رفیق کے تعلق سے جومصدقہ اطلاعات ملی تھیں اس پرگرفتاری کی کارروائی انجام دی گئی جس میں اینٹی راؤڈی اسکواڈ کے علاوہ الال پولیس کے عملے نے بھی حصہ لیا ۔رفیق پر جو مقدمات درج ہیں اس میں سے ایک معاملہ الال پولیس اسٹیشن میں ہے جس میں الزام ہے رفیق نے ایک فلیٹ میں غیر قانونی طور پرداخل ہو کر اس میں مقیم خاتون کے ساتھ نہ صرف گالم گلوچ کیا بلکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔