وہاٹس ایپ گروپ میں اسلام کے خلاف بدگوئی کرنے والے فوٹو جرنلسٹ پربنٹوال میں کیس درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th January 2018, 1:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال، 18؍جنوری (ایس او نیوز) کنڑا روزنامہ وجئے کرناٹکا سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ سدھاکر یرمال پر بنٹوال پولیس اسٹیشن میں اسلام کے خلاف وہاٹس ایپ پر بدگوئی کرنے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے کیس درج کیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے سے رابطہ اورتبادلۂ خیال کے لئے بنائے گئے وہاٹس ایپ گروپ 'Media and Rai Sir'پر دھاکر یرمال نے اسلام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے مخالفانہ پروپگنڈہ کرنے والا مواد پوسٹ کیا تھا۔ بنٹوال کے میونسپل کاونسلر منیش علی نے اس کے خلاف بنٹوال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور کہا کہ اس قسم کامواد پوسٹ کرنے سے فرقہ وارانہ بدامنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی تو موبائل نمبر کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ پوسٹ فوٹو جرنلسٹ سدھاکر کی ہے۔ اس کے بعد کیس درج کرتے ہوئے پولیس سدھاکر کو گرفتار کرنے کے لئے پڈیل میں واقع اس کی رہائش گاہ پر پہنچی مگر وہ پولیس کے ہاتھ نہیں لگا۔

کہاجاتا ہے کہ سدھاکر کے خلاف کیس درج نہ کرنے کے لئے پولیس پر کافی دباؤ بنایا گیا تھا مگر ایس پی سدھیر کمار ریڈی نے بتایا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہوتا ہے اس لئے سدھاکر کو خصوصی رعایت دینے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ خیال رہے کہ چند مہینے پہلے ایک اور اخباری نمائندے کے خلاف بھی اسی طرح مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف کیس درج کیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...