چپل کے اندر چھپا کر24لاکھ روپے کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ منگلورو ایئر پورٹ پر مسافر گرفتار
منگلورو 27؍نومبر (ایس او نیوز)منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اپنی پہنی ہوئی چپلوں میں چھپاکر 24لاکھ روپے کا سونا اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو کسٹم افسران نے ناکام بنادیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق دبئی سے ایئر انڈیا کی فلائٹ IX 814میں منگلورو پہنچنے والے مسافراحمد طاہر کو شک کی بنیاد پر کسٹم افسران نے روکا اور اس کی سختی کے ساتھ تلاشی لی گئی تو اس کے چپلوں کے اندر سونا چھپایا ہو ا ملا۔ احمد طاہر جو کہ کاسرگوڈ کیرالہ کا رہنے والا ہے اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اکثر دبئی آتا جاتا رہتا ہے۔ اس نے تفتیش کے دوران مبینہ طور پر بتایا ہے کہ وہ کسی اور کے لئے سونا اسمگل کررہا تھا۔
کسٹمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔