منگلورو میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20؍مارچ (ایس او نیوز) گورپور علاقے میں ایک تیز رفتار پرائیویٹ ایکسپریس بس کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت دیوی نگر کے رہنے والے مہیش لمانی کے طور پر کی گئی ہے۔مہیش فی الحال شہر کے آئی جی دفتر میں فرائض انجام دے رہاتھا۔

عینی شاہدین کے مطابق کارکلا سے منگلورو جانے والی پرائیویٹ بس ایک دوسری ایکسپریس بس سے ٹکرا گئی جو کہ منگلورو سے شیموگہ کی طرف جارہی تھی۔ مگر تیزرفتاری کی وجہ سے کارکلامنگلورو بس رُک نہیں سکی اور آگے بڑھ کر اس موٹر بائک کو ٹکر ماردی جس پر مہیش لمانی سوارتھا۔ ٹکر لگتے ہی مہیش اچھل کر سڑک کنارے گرگیا اور تیزرفتار پر اس کے سر اور جسم کے ایک حصے پر سے گزرگئی۔اس وجہ سے موقع پر ہی مہیش نے دم توڑ دیا۔بس کی تیز رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہیش نے اپنے سر پر جو ہیلمٹ پہن رکھی تھی وہ بس کا ٹائر گزرنے کی وجہ سے چور چور ہوگئی۔

حادثہ پیش آتے ہی بس ڈرائیور نے بس سے نکل کرراہ فراراختیار کی مگربعد میں پولیس نے اسے گرفتارکر کرلیا۔بس میں موجود مسافروں کا بیان ہے کہ کارکلا سے نکلتے ہی بس ڈرائیور نے بے حد تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنا شروع کیا تھا۔ ایک موقع پرٹرک کے ساتھ بس کی ٹکرہوتے ہوتے رہ گئی تھی اور تمام مسافر خوف ودہشت سے چیخ پڑے تھے۔ لیکن اس کے باوجود اس ڈرائیور نے اپنی رفتار قابو میں نہیں کی اور بالآخر مہیش لمانی کی ہلاکت پر بس کی رفتار تھم گئی۔

جائے حادثہ پر جمع ہجوم کا کہنا تھا کہ گورپور کے اس علاقے میںآئے دن جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ایک تو یہ بہت ہی تنگ راستہ ہے جہاں پرائیویٹ بس والے بڑی بے پروائی اور تیزرفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ دوسری طرف حادثات کم کرنے کے لئے اس مقام پر جو روڈ ہمپس بنائے گئے ہیں اس پر رنگین پٹیاں نہیں بنائی گئی ہیں جس سے عام طور پر موٹر سواروں کو دھوکا ہوجاتا ہے اور اکثر وبیشتر یہی ہمپس حادثے کا سبب بن جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔