شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ایک ہلاک تین زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 12:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو9/دسمبر (ایس او نیوز)سومیشور کے علاقے میں شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے اور مزید تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کملا(68سال) نامی خاتون اپنے داماد سری دھر (49سال) کے گھر رہنے کے لئے دو دن قبل لکشمی گُڈّے نامی مقام پر آئی ہوئی تھی۔سری دھر کی ماں جانکی(70 سال) جب پاس کے جنگل میں جلانے کے لئے لکڑیاں جمع کرنے گئی تو اس کے ساتھ کملا بھی تھی۔ اچانک کہیں سے شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے کملا پر حملہ کردیا۔ جب وہ چلانے لگی تو جانکی اس کی مدد کو پہنچی،مگر مکھیوں نے جانکی کو بھی گھیر لیا۔ ان دونوں چیخ و پکار سن کرسری دھر اورلیلاوتی ان کی مدد کو پہنچے۔ اس وقت مکھیوں نے ان پر بھی زوردار حملہ کردیا۔پھر بھی سری دھر ان لوگوں کو کسی طرح بچا کر دور لے آنے میں کامیاب ہوا۔ اس کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔ مگر کملا پر علاج کارگر نہیں ہوا اور وہ دم توڑ گئی۔ سری دھر علاج کے بعد ٹھیک ہورہا ہے۔جانکی کا ابھی علاج چل رہا ہے جبکہ لیلاوتی کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔