منگلورو میں بس اور لاری کے درمیان خطرناک تصادم ؛ ایک خاتون ہلاک؛ 17 زخمی
منگلورو7؍دسمبر (ایس او نیوز) نانتھور کے قریب بس اور کنٹینر کے درمیان پیش آئے ایک تصادم میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کنٹینر سرکل پرسے گذرنے کے دوران تیز رفتار بس کنٹینر سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدت سے لگی تھی کہ کنٹینر کا توازن بگڑ گیا اور وہ بعد میں سامنے سے گذرنے والی ایک کار سے جاٹکرایا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو مینگلور کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
مرنے والی خاتون کی شناخت کویتا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مینگلور لیڈی گوشن اسپتال میں ملازمت کرتی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر کدری پولیس اسٹیشن سے وابستہ افسران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیجنے کاانتظام کیا ۔
حادثے کا پورا منظر قریب میں نصب کردہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔