منگلورو: ولی چھیلا شری نواس کالج میں اسکارف اور داڑھی کا تنازعہ :کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th August 2016, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27/اگست(ایس او نیوز)شری نواس کالج کے فارمیسی کی طالبات کو اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے اور طلبا کو داڑھی نکالنے کا حکم دینے کیوجہ سے کالج انتظامیہ کے خلاف کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام طلبا اور طالبات سمیت ان کے والدین نے زبردست احتجاج کیا ۔اس موقع پرتمام مسلم طلبا و طالبات نے اپنے کلاسس کا بائیکاٹ کرکے اپنی برہمی اور اعتراض کا اظہارکیا، اسی کے ساتھ کئی ایک مقامی لیڈران اور عوام نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ولی چھیلا شری نواس کالج کے پرنسپال نے فارمیسی میں زیر تعلیم مسلم طالبات کو اسکارف نہ پہننے کی تاکید کی ہے اسی طرح لڑکوں کو داڑھی نہ بڑھانے کے لئے کہا گیا ہے۔ جس کے خلاف کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے دکشن کنڑا ضلع سمیتی کا ایک وفد ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں میمورنڈم پیش کیااور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے تمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے اپنے مذہب کی آزادی کے تحت تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیاجائے۔

سی ایف آئی کی طرف سے سونپی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ طلباکو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہ کریں، کیا کھانا ہے، کیا پہننا ہے، کیسےرہنا ہے، ان سب کی آزادی ملک کے دستور میں دی گئی ہے، انسانی بنیاد ی حقوق کے متعلق کوئی اپنےطورپر فیصلہ نہیں لے سکتا اور کسی پر زبردستی تھوپنا دستور مخالف ہوگا۔ ہمارے ملک میں ہر ایک دھرم اپنی ایک تہذیب اور معاشرتی شناخت رکھتاہے، عیسائی ، سکھ ، جین جیسے اقلیتوں کے اپنے رسم و رواج ہیں اور ان کی اپنی تہذیب ہے، اسی طرح اسلام میں بھی ہے۔ لیکن گذشتہ ایک سال سے شری نواس کالج کے پرنسپال بی فارما کی طالبات کو اسکارف کے متعلق مسائل پیدا کررہے ہیں، انہیں کالج سے بے دخل کرنےکی دھمکی بھی دیتے ہیں، اس کے لئے کالج کے ایک پروفیسر ان کا بھرپور تعاون بھی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹےمعاملات کو لے کرجرمانے کے طورپر بڑی رقم کی سزا دی جاتی ہے، جس سے طالبات ذہنی ہراسانی میں مبتلاہیں۔ اپیل میں سی ایف آئی کی طرف سے 4 مطالبات رکھے گئے ، کلاسس میں طالبات کو اسکارف کی اجاز ت دیں، جمعہ کے دن طلبا کی سہولت کے مطابق کلاسس چلائیں، بے کار میں جرمانہ عائد نہ کریں، متعلقہ میں زیر تعلیم تمام طلبا کو مذہبی اور اظہارِ رائے  کی آزادی دیں۔ اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے دکشن کنڑا ضلع سکریٹری عمران ، منگلورو تعلقہ صدر نظام، ممبران سہیل، ابراہیم وغیرہ موجود تھے۔

جمعہ کو سی ایف آئی کے ذمہ داران نے پرنسپال سےملاقات کرتے ہوئے مسلم طالبات کو اسکار ف پہننے کا موقع فراہم کرنےکی بات رکھی تو پرنسپال نے کہا کہ ضوابط کے تحت اس کا موقع نہیں ہے، اور اس تعلق سے طالبات کے سرپرستوں کو داخلے کے وقت ہی جانکاری دے کر دستخط لی گئی تھی۔ ابھی تک کالج طالبات کی طرف سے کوئی مانگ نہیں رکھی گئی ہے، سرپرستوں سے بات چیت کے بعد آئندہ کیا اقدام کرنا ہے اس کا فیصلہ لیا جائے گا، تب تک میں کوئی یقین دہانی نہیں دے سکتا۔

پولس منظوری کے بغیر احتجاج کئے جانے کی وجہ سے احتجاجیوں اور پولس کے درمیان نوک جھونک ہوئی ، احتجاج میں سیکڑوں شریک تھے۔ بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے احتجاجی طالبات نے پرنسپال کے رویہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی