منگلورو:میسکام انجینئر کے قتل کے ملزمین پر جرم ثابت نہیں ہوا۔عدالت نے کیا باعزت بری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2018, 9:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورویکم ؍دسمبر(ایس اونیوز) چندیکا ایکسٹینشن بیجائی کے علاقے میں ہوئے میسکام انجینئرجگدیش کے قتل کے ملزمین سدّپّا عرف سدّو(32سال) اورمرتضیٰ قادری (34سال) پر جرم ثابت نہ ہونے کی وجہ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے انہیں باعزت بری کردیا ہے۔عدالت سے بری کیے گئے سدّو کا تعلق بیلگاوی سے ہے اور مرتضیٰ داونگیرے کا رہنے والابتایا جاتا ہے۔

قتل کی یہ واردات20ستمبر2014کی رات میں پیش آئی تھی۔ جب جگدیش ، اس کی بیوی اور بچہ گھر میں سورہے تھے تو آدھی رات کو مبینہ طور پر دو افراد لوٹ کی نیت سے گھر کے اندر داخل ہوئے اور جگدیش کا گلا کاٹ دیا۔اس دوران جب جگدیش کی بیوی بھارتی جاگ اٹھی اور ا س نے شور مچایاتو دونوں ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔پھر بھارتی نے قریب ہی رہنے والے ڈاکٹر گنپتی بھٹ کو اطلاع دی ۔ ڈاکٹر گنپتی بھٹ اور ڈاکٹراشوک جب جگدیش کے گھر پہنچے تو اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

اس قتل کے سلسلے میں اوروا پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی اورشک کی بنیاد پر بس اسٹانڈ سے ان دو ملزمین کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دونوں دن میں مزدوری کیا کرتے تھے اور رات میں زیادہ پیسوں کے لالچ میں چوریاں کرتے تھے۔مقتول جگدیش کی بیوی بھارتی نے بھی ان دونوں ملزمین کو پولیس کے سامنے پہچان لیا تھا۔کدری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

مگر عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد سیشنس جج مرلی دھر پائی نے یہ کہتے ہوئے دونوں ملزمین کو باعزت بری کردیا کہ استغاثہ ان پر جرم ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا ہے۔ایڈوکیٹ وینو کمار اور یواراج کے امین نے عدالت میں ملزمین کی پیروی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...