منگلورو میں بجرنگ دل کارکن راجیش قتل کیس کے 3ملزموں کو عدالت نے کیا بری؛ معصوم اور بے قصوروں کو پھنسانے کے لئے پولس کے ساتھ سی آئی ڈی نے بھی کیا کام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2018, 1:39 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو:24/ارچ (ایس او نیوز)بجرنگ دل کے کارکن راجیش پجاری قتل کے الزام کا سامنا کررہے ملور ، دیملے کے مکین ارشاد، عمران اور حسین کو دکشن کنڑا ضلع اور تیسری اضافی عدالت نے سنیچر کو باعزت بری کرتے ہوئے انہیں رہا کردینے کے نتیجے میں گذشتہ چار برسوں سے معصوم نوجوانوں کو راحت مل گئی ہے  اور نوجوانوں کوپولس تھانہ ، جیل ، کورٹ کے چکر سے نجات مل گئی ہے۔

واقعہ کی تفصیل : بنٹوال کے مکین ، بجرنگ دل کے کارکن اور پیشہ کے طورپر آٹو ڈرائیور راجیش پجاری کو 21مارچ 2014کو شرپسندوں کی ایک ٹیم نے قتل کر دیا تھا شدید زخمی راجیش پجاری اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ واقعہ کو لےکر بنٹوال پولس تھانے میں قتل کا کیس درج ہواتھا مگر قاتل کون ہیں وضاحت نہیں ہوئی تھی۔

راجیش پر اقبال نامی نوجوان کو قتل کرنے کا الزام تھا،شبہ جتایا گیا تھا کہ اسی معاملے کو لے کر بدلے کےطورپر راجیش کا قتل کیا گیا ہے۔ راجیش کی بیوی کی طرف سے داخل کردہ شکایت کے مطابق پولس نے کیس درج کرلیا مگر قاتل کون ہیں بتانا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ 10دن گزرنے پر بھی ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی تو آخر کار پولس نے 31مارچ 2014کو ملور کے معصوم3 نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل میں قید کردیا۔ واقعہ کو لے کر ڈی وائی ایف آئی نے نوجوانوں کو معصوم قرار دیتے ہوئے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا تھا۔ حکومت نے معاملے کو سی آئی ڈی کے حوالے کیاتو سی آئی ڈی نے بھی بنٹوال شہری تھانہ پولس کی گھڑی ہوئی کہانی کو مزید رنگ دے کر ہاتھ دھولیا۔

پراسی کیوشن نے معاملے کو لے کر 24گواہوں کو عدالت میں حاضر کرنےکے علاوہ 47صفحات کی دستاویزات بھی سونپی تھی ۔ مگر گواہوں کی کمی ، پیچیدگیوں سے بھرے ہوئے بیانات، محاکاتی اور واقعاتی ثبوتوں کی کمی وغیرہ کو عدالت نے غور کیا اور ملزموں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے فیصلہ صادرکیا۔ ملزموں کی طرف سے منگلورو کے نوجوان وکیل ششی راج راؤ کاوؤر نے پیروی کی۔

پولس کی گھڑی ہوئی کہانی : مکمل اور شفافیت کے ساتھ جانچ کرنا پولس کی ذمہ داری تھی لیکن پولس نے اس معاملے میں کہانی کو گھڑکر تیارکیا۔ پولس کی گھڑی ہوئی کہانی کو سی آئی ڈی کامان لینا تعجب ہے۔ پولس کی کہانی کے مطابق راجیش قتل کا کلیدی ملزم حسین پربجرنگ دل لیڈر کو قتل کرنے کے لئے کسی رئیس سے سپاری لینے کا الزام لگایا تھا۔ جب کہ حسین گھر گھر جاکر بیڑی کا پان کترنے والی قیچیوں کو تیز کرنے کا کام کرنے کے علاوہ فینائل وغیرہ بیچاکرتاتھا۔ گھر میں بوڑھے ماں باپ، چھوٹا معصوم بچا اور بیوی کے ساتھ اپنی دشوار زندگی گزاررہا تھا ۔ لیکن پولس کے مطابق مذہبی دشمنی کے لئے قتل کرنے والا خطرناک کریمنل ماناگیا۔

جیل میں کھانا پینا بند: جب قتل ہواتھاتو تینوں ملزم غیر شادی شدہ تھے، تین چار مہینے بے کار جیل میں گذارنے کے بعد گذشتہ سال حسین کی شادی ہوئی ، جیل میں قید ملزموں کے خلاف راؤڑی شیٹر کیس درج کرنےکی دھمکی دینےسے خوف کھائے نوجوانوں نے جیل میں اپنا کھانا پینا بند کردیا تھا جو اخباروں کی زینت بنا۔

قاتلوں کا پتہ لگائیںبے قصور رہا ہوئے عمران کی والدہ شاہدہ نے اخبار نویسوں سے بات کرتےہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں نے راجیش کا قتل نہیں کیا ہے، پولس نے انہیں ملزم بنا کر جیل میں بند کردیا ہے، گذشتہ چاربرسوں سے ہم لوگ پولس تھانہ ، کورٹ ،جیل کے چکر کاٹ کاٹ کر بیزار ہوچکے ہیں، کسی اور کے ساتھ ایسی ناانصافی نہ ہو، میرے بیٹے کو آج بھی ٹھیک سے کام کرنا دشوار ہورہاہے، جس دن مزدوری کے لئے جاتا ہے اسی دن اس کے ہاتھ پیر درد کرنے لگتے ہیں۔ اب گھر کاگزار ہ ہوبھی تو کیسے ؟۔ پولس کا ظلم بیان سےباہر ہے۔ اب ہمارے بچے بے قصور بری ہوگئےہیں ہمیں خوشی ہے ، ہمارے ساتھ ڈی وائی ایف آئی اور اس کے صدر منیر کاٹی پالیا نے کافی ساتھ دیا ہمارے لئے کوشش کی ہے۔ ہمارے بچوں کے حق میں جن وکیلوں نے پیروی کی ہے ہم انہیں بھول نہیں سکتے۔ اب پولس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ راجیش کے اصلی قاتلوں کا پتہ لگائیں اور انہیں سزا دیں۔

عدالت میں پیروی کرنے والے وکیل ششی راج راؤ کاوؤر نے کہاکہ میں  اچھی طرح جانتا تھا کہ میرے موکل معصوم اور بے قصور ہیں ، پولس نے انہیں ملزم بنایا ہے، سی آئی ڈی پولس نے بھی پولس کی کہانی کو ہی آگے بڑھایا تھا۔ قریب تین چار مہینوں تک بے کار میں جیل میں بندرہے۔ آخر کار ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرکے باہر نکلے ۔ مگر اس وقت انہیں باہر کی دنیامیں بھی اندھیرا چھایاہواتھا۔ محنت مزدوری کے بعد بھی جینا دوبھر تھا۔ سچائی کیا ہے مجھے اس کا اچھی طرح احساس تھا جس کی وجہ سے میں نے موکلوں کو رہاکرنے کے لئے کورٹ میں اپنا دعویٰ پیش کیاتو اس کا نتیجہ حاصل ہواہے۔ عدالت پر اعتماد قائم اور باقی رکھنے کےلئے ایسے فیصلے ترغیب دیتے ہیں۔ عدالتی فیصلے سے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

واقعہ کو لے کر ڈی وائی ایف آئی کے صدر منیر کاٹی پالیا نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ ارشاد، عمران ، حسین معصوم ہیں۔ اسی لئے ہم نے ڈی سی دفتر چلو، ڈی سی دفتر کے سامنے دن رات دھرنا دیا تھا، ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا تھا اور بنٹوال شہری پولس تھانہ کے روبرو بھوک ہڑتال جیسے کئی ایک جدوجہد کی تھی۔ اسی دوران حکومت نے معاملے کو سی آئی ڈی کو سونپا۔ سی آئی ڈی نے بھی ناانصافی کی۔ حال ہی میں جب وزیر اعلیٰ سدرامیا اڈیار تشریف لائے تھے تو حقیقی ملزموں کو گرفتارکرنےکاہم نےمطالبہ کیا تھا۔ بہر حال عدالت پر ہمیں حددرجہ اعتماد تھا جس کانتیجہ سامنے ہے ۔ یہ ایک سچ کی جیت ہے ، انصاف کی جیت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...