منگلورومیں تین سالہ بچے کی موت سے رنجیدہ ماں نے کی خود کشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 8:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو17؍نومبر(ایس او نیوز)کچھ دنوں پہلے ہونے والی اپنے تین سالہ بچے کی موت سے رنجیدہ ماں نے بڑی تعداد میں بلڈ پریشر کم کرنے والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ہے۔

ہلاک ہونے والی خاتون کا کانام شوبھا (30سال) بتایا جاتا ہے۔شوبھااپنے بچے کی موت کے بعد سے صدمے اور دکھ میں ڈوبی رہتی تھی اور اسے اپنے کا آپ کا ہوش نہیں رہتا تھا۔ جب اس نے بی پی کم کرنے کی 30گولیاں ایک ساتھ کھائیں تو اوور ڈوز کی وجہ سے اس کی حالت نازک ہوگئی۔گھر والوں نے اسے اسپتال میں منتقل کیا مگر ڈاکٹروں کی تمام تر کوشش کے باوجود اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...