منگلورو:وجیا بینک کو گجرات کے بینک آف بروڈا میں ضم کرنے کے خلاف ایم ایل سی آئیوان ڈیسوزا کی بھوک ہڑتال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2019, 7:31 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو8؍جنوری (ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے چند بینکوں کوضم کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس میں جنوبی کینرا کا وجیا بینک بھی شامل ہے ، جسے گجرات کے بینک آف بروڈا کے ساتھ ضم کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ایم ایل سی آئیوان ڈیسوزا نے ۸ جنوری کی صبح دس بجے منگلورو میں گاندھی پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے اور وجیا بینک کے فاونڈر اے بی شیٹی کے فوٹو پر پھول چڑھانے کے بعدایک دن کی بھوک ہڑتال شروع کی ۔بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں نے اپنے بازوؤں اور سروں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے آئیوان ڈیسوزا نے کہا کہ یہ کسی سیاسی مقصد یا شخصیت کے خلاف ہڑتا ل نہیں ہے بلکہ نقصان میں چل رہے بینکوں کے ساتھ دوسرے بینکوں کو ضم کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج ہے۔ مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے جنوبی کینرا کے عوام اور وجیا بینک کے ہزاروں ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ’دینا بینک ‘ اور ’بینک آف بروڈا‘ بڑے خسارے میں چل رہے ہیں۔ پھر منافع میں چل رہے وجیا بینک کو خسارے والے بینک آف بروڈا میں ضم کرنے کا مطلب کیا ہے۔

رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل پر نشانہ سادھتے ہوئے آئیوان نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کاساتھ دینے کے بجائے رکن پارلیمان مودی کی پالیسی کی حمایت کررہے ہیں۔ جنوبی کینرا کے عوام ان کے خلاف بغاوت کریں گے اور سر عام ان کے کپڑے پھاڑ ڈالیں گے۔

ایم ایل سی ہریش کما ر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وجیا بینک جنوبی کینرا کے عوام کی شناخت ہے، ہم اجنبیوں کو اسے چھین لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...