مینگلور میں 5اکتوبر کو بڑا سمندری طوفان آنے کا خدشہ ؛ ماہی گیروں کو واپس لوٹنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th October 2018, 10:01 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو4؍اکتوبر (ایس او نیوز)محکمہ موسمیات نے گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے نکلے ہوئے ماہی گیروں کو چوکنا کردیا ہے کہ وہ 5اکتوبر سے پہلے کنارے کی طرف واپس لوٹ آئیں کیونکہ ایک بڑا طوفان آنے والا ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ پیشین گوئی بحیرۂ عرب میں لکشدین کے قریب بننے والے کم دباؤ کو دیکھتے ہوئے کی ہے۔جس کی وجہ سے سمندر میں طوفان اٹھنے اور ساحلی کرناٹکا کو اپنی لپیٹ میں لینے کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ بھاری برسات ہونے کی بھی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ان حالات کے پیش نظر ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لوگ 5اکتوبر سے 10اکتوبر تک سمندر میں ماہی گیری کے لئے جانے سے باز رہیں۔

محکمہ ماہی گیری کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کو 6سے 8اکتوبر تک سمندر میں بالکل نہ جانے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ اور جو لوگ پہلے سے سمندر میں موجود ہیں انہیں 5اکتوبر تک واپس کنارے پر لوٹ آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری طرف ملپے فشرمینس ایسوسی ایشن کے صدرستیش کُندر نے بتایا کہ تنبیہ کرنے والے اعلانات ملپے بندر سے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کیے جارہے ہیں۔ بدھ کے دن سے کوئی ماہی گیر کشتی گہرے سمندر کی نہیں گئی ہے۔ البتہ پہلے سے ماہی گیری کی مہم پر نکلی ہوئی ملپے بندر علاقے کی 500کشتیاں ابھی سمندر میں موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...