منگلورو: میئر کویتا سانیل کا چھاپہ۔رہائشی عمارت کا پانی کنکشن کاٹ دیاگیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:01 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو9؍اکتوبر (ایس او نیوز) منگلورو میونسپل کارپوریشن کی میئر کویت سانیل نے اپنے عملے کے ساتھ ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر استعمال کیے جارہے پانی کے کنکشن کو کٹوادیا۔

کہتے ہیں کہ میری ہِل کے علاقے میں 'Vailankanni Abode'نامی عمارت سے گندہ پانی کھلے راستے پر چھوڑنے کی شکایت اطراف میں رہائش پزیر افراد نے کارپوریشن میں درج کروائی تھی۔ جب میئر اس عمارت کے پاس معائنے کے لئے پہنچیں تو پتہ چلا کہ وشال انٹر پرائزز اینڈ ڈیولپرز کی تعمیر کردہ اس عمارت میں فلیٹس کے لئے کارپوریشن سے گھر نمبر حاصل نہیں کیے گئے تھے۔ اور چار سال قبل تعمیرات کے موقع پر پانی اور بجلی کا جو عارضی کنکشن لیا گیا تھا اسی کے سہارے اب تک غیر قانونی طور پر بجلی اور پانی استعمال کیا جارہا تھا۔ میئر کویتا نے فوری اقدام کرتے ہوئے عمارت کا پانی کنکشن کاٹ دیا اور بلڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس پر جرمانہ عاید کرنے اور اس کے دوسرے تعمیراتی پروجیکٹس پر کام رکوانے کے احکام جاری کیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی