منگلورو: شادی شدہ خاتون نقدی اور زیورات کے ساتھ گھر سے فرار۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2018, 12:27 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو12؍جولائی (ایس او نیوز)بینگرے کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون 25ہزار روپے نقد اور سونے کے زیورات لے کر گھر سے فرار ہونے کی شکایت پانمبور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

مفرور خاتون کے شوہرفاروقی محی الدین کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے مطابق 7جولائی کو وہ حسب معمول اپنے کام پر گیا ہواتھا۔شام4 بجے کے قریب اس کی بیوی امِّ سلمیٰ نے فون کرکے اسے بتایا کہ وہ بنگلورو جارہی ہے اس لیے اسے تلاش کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ پریشان حال محی الدین فوراً گھر واپس آیاتو دروازے پر تالا پڑا ہوا تھا۔ اس نے اڑوس پڑوس او رشتے داروں کے علاوہ بس اسٹانڈ، ریلورے اسٹیشن وغیرہ پر ام سلمیٰ کو تلاش کیا مگر کہیں بھی اس کا پتہ نہیں چلا۔

پھر9جولائی کوام سلمیٰ نے اپنے شوہر فاروقی کو فون کرکے بتایا کہ اس نے کسی اور کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ اب آئندہ وہ ہرمہینے اسے ایک ہزار روپے بھیجا کرے گی۔ اتنا کہہ کر اس نے اپنا فون سوئچ آف کردیا۔پھر اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ام سلمیٰ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ فٹ لمبی، گورے رنگ اور گول چہرے والی خاتون ہے ۔ کنڑا، ہندی، انگلش ، اردو اور بیاری زبان جانتی ہے۔ اس کے تعلق سے کسی کو کچھ پتہ چلے تو پانمبور پولیس اسٹیشن میں اطلاع دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...