منگلورو: قاتلانہ حملے کا شکار راجو چل بسا: ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2016, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:۲۶/ستمبر (ایس او نیوز)کل رات جس شخص پر تین لوگوں نے چاقو چھری سے حملہ کیا تھا وہ 26ستمبر پیر کو وینلاک اسپتال میں موت کی نیند سوگیا۔ جس کی شناخت راجو پجاری (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات نیروڈے میں سلوچنا(38)نامی عورت کے گھر گیا تھا، جواس کے دوست کی بیوہ ہے۔ جہاں سلوچنا  ، اس کے بہن کے بیٹے  دنیش (28)اور سدھا کر نے راجو پر حملہ کیا۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاہے کہ آخر حملہ کس وجہ سے کیا گیا ، البتہ یہ کہا جارہاہے کہ راجو ، سلوچنا کے گھر اکثر جایا کرتاتھا۔ سلوچنا کا شوہر دوسال پہلے فوت ہوگیا تھا ، سلوچنا کے تین بچے ہیں۔ حملے کے بعد شدید زخمی راجو کو مقامی شخص رویش نے دیکھا تو اس کو وینلاک اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایاتھا لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو اس نے آخری سانس لی۔ بجپے پولس تھانہ انسپکٹر ٹی ڈی ناگ راج ، سب انسپکٹر ستیش اور دیگر پولس عملے نے سلوچنا، دینیش  اور سدھاکر کو گرفتارکیاہےمعاملے کی جانچ جاری ہےاور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

 

SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016:

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی